قندیل ہدایت — Page 1085
632 1085 of 1460 www۔KitaboSunnat۔com ثواب یا دو طرح کے نیک اعمال کا ثواب ملتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ ہی اللہ سے روایت ہے کہ نبی یا علیم نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کا شرف حاصل ہوا، میری ملاقات حضرت موسیٰ علیہم سے بھی ہوئی۔پھر نبی کریم علیہم نے حضرت موسیٰ علیہم کا حلیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”چھریرے بدن والے، سیدھے بالوں والے جیسے قبیلہ شنوء ہ کے افراد ہوتے ہیں۔پھر فرمایا: ” اور میری ملاقات عیسی علیہا سے بھی ہوئی۔پھر آپ کا حلیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: "درمیانہ قد، سرخ فام، گویا آپ ابھی حمام سے تشریف لائے ہیں۔اور میری ملاقات حضرت ابراہیم علیہا سے ہوئی۔آپ کی اولاد میں، آپ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا میں ہوں۔حضرت عبد اللہ بن عمر بھی تنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی للہ ﷺ نے فرمایا: ” میں نے حضرت عیسی ، حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم علیم کو دیکھا۔عیسی تو سرخ فام، گٹھے ہوئے بدن والے، چوڑے سینے والے تھے اور حضرت موسیٰ علینام گندمی رنگت کے قد آور اور سید ھے بالوں والے تھے۔جیسے آپ کا تعلق [ زُط " جاٹ قوم سے ہو۔" حضرت عبد اللہ بن عمر بی انتہا سے روایت ہے کہ ایک دن نبی صلی ٹیم نے لوگوں کے سامنے دجال کا ذکر فرمایا۔آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یک چشم نہیں، اور مسیح دجال دائیں آنکھ سے کانا ہے۔اس کی آنکھ اس طرح ہے جیسے پھولا ہوا انگور ہو۔اور آج رات میں نے خواب دیکھا کہ میں کعبہ کے پاس ہوں۔اچانک ایک گندمی رنگت کا آدمی نظر آیا۔اس کی گندمی رنگت انتہائی خوب صورت تھی۔اس کے بال کندھوں تک پہنچے ہوئے تھے۔بال سیدھے تھے ( ھنگریالے نہ تھے ) سر سے پانی ٹپک رہا تھا۔وہ دو آدمیوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے کعبہ شریف کا طواف کر رہا تھا۔میں نے کہا: یہ کون ہے؟ بتایا گیا: یہ مسیح ابن مریم علیہ اہم ہیں۔آپ کے پیچھے مجھے ایک اور آدمی نظر آیا، اس کے بال انتہائی گھنگریالے تھے، دائیں آنکھ سے کانا تھا۔جن لوگوں کو میں نے دیکھا ہے، ان سب میں اس کی شکل سب سے زیادہ ابن قطن سے ملتی تھی۔وہ بھی دو آدمیوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے کعبہ شریف کا طواف کر رہا تھا۔میں نے کہا: یہ کون ہے ؟ جواب ملا: یہ مسیح دجال ہے۔نبی کریم ملی ٹیم نے دونوں مسیحوں کا حلیہ بیان فرما دیا ، ایک سچا ہدایت دینے والا مسیح اور ایک گمراہی والا مسیح ، تا کہ جب اللہ کے نبی مسیح علینہ نازل ہوں تو مومن انہیں پہچان لیں اور ان پر ایمان لے آئیں اور جب جھوٹا مسیح ( دجال ) ظاہر ہو تو اہل صحيح البخاري، أحاديث الأنبياء، باب قول الله تعالى واذكر في الكتاب مريم ، حدیث : 3446 و صحیح مسلم الإيمان باب وجوب الإيمان برسالة نبينا محمد علم۔۔۔۔۔حدیث : 154 صحيح البخاري، أحاديث الأنبياء باب قول الله تعالى واذكر في الكتاب مريم حديث 3437 صحيح البخاري، أحاديث الأنبياء، باب قول الله تعالى واذكر فى الكتاب مريم۔۔۔۔۔۔حديث : 3438 صحيح البخاري، الفتن، باب ذكر الدجال، حدیث : 7128 و صحیح مسلم، الإيمان باب ذكر المسيح ابن مريم حديث : 169 محکم دلائل وبراہین سے مزین متنوع و منفرد موضوعات پرمشتمل مفت آن لائن مکتبہ