قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 62
قادیان سے مغرب کی طرف واقع ہے۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جن افراد کی قبروں کا مجھے علم ہو سکا ہے اُن میں سے بعض کا خاکہ درج ذیل ہے۔اس خا کہ میں شاہ عبداللہ صاحب غازی کی قبر بھی دکھائی گئی ہے جو ایک فقیر منش بزرگ ہیں۔مجھے یہ اطلاع اس قبرستان کے فقیر جھنڈ وشاہ سے بواسطہ شیخ نور احمد صاحب مختار عام مرحوم ملی تھی اور شاہ عبداللہ غازی کے متعلق مجھے والدہ عزیزم مرزا رشید احمد سے معلوم ہوا ہے کہ وہ مرزا گل محمد صاحب ( پڑدادا حضرت صاحب ) کے زمانہ میں ایک فقیر مزاج بزرگ گزرے ہیں جن کے مرنے پر مرزا گل محمد صاحب نے ان کا مزار بنوادیا تھا۔ہماری ہمشیرہ امتہ النصیر کی قبر بھی اسی قبرستان میں ہے۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم صفحہ 686-685 روایت نمبر 758) 62