قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 48 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 48

مذکورہ مناروں کی تعمیر مسجد اقصیٰ کے خوبصورت لکڑی کے دروازوں کی تنصیب و دیگر تمام تعمیری کام حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری اور ہدایات کے مطابق محترم فاتح احمد خان صاحب ڈاہری وکیل تعمیل و تحفیظ (برائے انڈیا۔نیپال۔بھوٹان ) ( مقیم لندن ) نے اپنی نگرانی میں انتہائی خوش اسلوبی سے مکمل کروایا ہے۔جزاھم اللہ احسن الجزاء مسجد اقصیٰ و مبارک کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی مولوی عبداللہ صاحب بوتالوی فرماتے ہیں: خاکسار جب قادیان آیا تو میرے ایام قیام میں ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام گھر سے مسجد مبارک میں تشریف لائے۔۔۔حضور علیہ السلام نے کھڑے کھڑے فرمایا که شاید کسی دوست کو یاد ہو ہم نے ایک دفعہ پہلے بھی بتایا تھا کہ ہمیں دکھلایا گیا ہے کہ اس چھوٹی مسجد (مبارک) سے بڑی مسجد ( اقصیٰ ) تک مسجد ہی مسجد ہے۔۔۔اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ اب مجھے پھر یہی دکھایا گیا ہے کہ اس چھوٹی مسجد سے لے کر بڑی مسجد تک مسجد ہی مسجد ہے۔“ 48 اصحاب احمد جلد 7 صفحہ 207 تذکره 694)