قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 47 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 47

مسجد اقصی کی چھت پر جنوبی جانب گنبد اور چار چھوٹے مناروں کی تعمیر۔مسجد اقصیٰ کا وہ مستخف حصہ جسے حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم و مغفور نے 1875 - 1876 ء میں تعمیر کروایا تھا، اُسے چھوڑ کر بقیہ مسقف حصے کی چھت مرور زمانہ کی وجہ سے تبدیلی کی متقاضی تھی۔چنانچہ حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری اور ہدایات کے مطابق 2015ء کے وسط میں پرانی چھت کو منہدم کر کے نئی چھت (لنٹر ) تعمیر کیا گیا۔اور چھت کی جنوبی جانب اسی طرح کا گنبد اور چار کونوں پر چار چھوٹے منارے تعمیر کئے گئے جیسے حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم و مغفور نے 1875ء میں تعمیر کئے جانے والے قدیمی حصے کی چھت پر تعمیر کروائے تھے۔گنبد کی اونچائی تقریباً انہیں (19) فٹ چھائی ہے۔اور ہر کونے کے منارے کی اونچائی کم و بیش تیرہ (13) فٹ ہے۔مسجد کا اندرونی حصہ جس کی چھت تبدیل کی گئی ہے اس کی لمبائی تقریباً اکانوے (91) فٹ چھ انچ ہے اور چوڑائی تقریباً پندرہ (15) فٹ چھانی ہے۔مسجد کے مشرقی برآمدہ کی تمام چھت اکھیڑ کر اس پرنٹر ڈالا گیا ہے۔برآمدہ کے درمیان مشرقی جانب باہر کی طرف ایک محرابی شکل کا خوبصورت بلند درواز و تعمیر کیا گیا ہے جس سے اس تاریخی اور مقدس مسجد کی خوبصورتی دوبالا ہو جائے گی۔انشاء اللہ تعالی۔گنبد اور چار 47