قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 60 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 60

ہمارے وکیل خواجہ کمال الدین کو خیال آیا کہ پرانی مسل کا انڈکس دیکھنا چاہئے یعنی ضمیمہ جس میں ضروری احکام کا خلاصہ ہوتا ہے جب وہ دیکھا گیا تو اس میں وہ بات نکلی جس کے نکلنے کی توقع نہ تھی۔یعنی حاکم کا تصدیق شدہ یہ حکم نکلا کہ اس زمین پر قابض نہ صرف امام دین ہے بلکہ میرزاغلام مرتضیٰ یعنی میرے والد صاحب بھی قابض ہیں۔تب یہ دیکھنے سے میرے وکیل نے سمجھ لیا کہ ہمارا مقدمہ فتح ہو گیا۔حاکم کے پاس یہ بیان کیا گیا اُس نے فی الفور وہ انڈکس طلب کیا اور چونکہ دیکھتے ہی اُس پر حقیقت کھل گئی اس لئے اُسنے بلا توقف امام الدین پر ڈگری زمین کی بمعہ خرچہ کر دی۔“ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 283) جہاں دیوار بنائی گئی تھی وہ جگہ آج بھی دیکھی جاسکتی ہے اور اپنے ایمانوں کو جلاء بخشی جا سکتی ہے۔کہاں گئے دیوار بنانے والے؟ اور جن کو روکنے کے لئے بنائی تھی وہ تو ساری دنیا میں پھیل گئے اور پھلتے پھولتے جارہے ہیں۔الحمد للہ علی ذلک۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کا آبائی قبرستان حضرت مسیح موعود علیہ اصلوۃ والسلام کا قدیم آبائی خاندانی قبرستان قادیان کے مغرب کی طرف واقع ہے۔اسی قبرستان میں حضور علیہ السلام کی والدہ صاحبہ حضرت چراغ بی بی صاحبہ کی 60