قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 49 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 49

منارة السيح مسجد اقصی کو یہ فخر اور اعزاز بھی حاصل ہے کہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق اس مسجد کے صحن کو منارة امسیح کی تعمیر کے لئے منتخب فرمایا۔مورخہ 13 / مارچ 1903ء بروز جمعہ اس مسجد کے صحن میں منارة لمسیح کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔بعض وجوہات کی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں اس کی تکمیل نہ ہوسکی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اپنے عبد خلافت کے پہلے ہی سال مورخہ 27 نومبر 1914ء کو منارة اسبیح کی نامکمل عمارت پر اپنے دست مبارک سے اینٹ رکھ کر اس کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کروادیا۔16 فروری 1923ء کو یہ پائے تکمیل کو پہنچا۔یہ خوشنما اور دلکش منارہ 105 فٹ اونچا ہے۔اس کی تین منزلیں اور اوپر گنبد اور 92 سیڑھیاں ہیں۔حضرت مسیح موعود کی دیرینہ خواہش کے مطابق منارہ پر اُن مخلص چندہ دہندگان کے نام درج ہیں جنہوں نے ایک ایک سو روپیہ چندہ دیا تھا۔اس زمانہ میں صرف عمارت کی تعمیر پر 5963 روپئے خرچ ہوئے تھے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے منارہ مسیح کی تعمیر کے وقت جو مقاصد بیان فرمائے تھے ان میں سے تین درج ذیل ہیں : 1 تا مؤذن اس پر چڑھ کر پانچ وقت اذان دے اور لا إله إلا اللہ کی آواز ہر ایک 49