قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 50
کان تک پہنچے۔2۔اس منارہ پر ایک لائین نصب کیا جائے تا لوگ معلوم کریں کہ آسمانی روشنی کا زمانہ آگیا ہے۔3۔اس منارہ پر ایک بڑا گھنٹہ نصب کیا جائے تا انسان اپنے وقت کو پہچانے اور انسانوں کو وقت شناسی کی طرف توجہ ہو۔تا لوگ یہ بھی سمجھ لیں کہ آسمان کے دروازوں کے کھلنے کا وقت آ گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ منارہ اپنے روز تکمیل سے آج تک اپنے مقاصد تعمیر کو پورا کرتا چلا آرہا ہے اور انشاء اللہ قیامت تک کرتا چلا جائے گا۔بہشتی مقبره قادیان کے مقدس مقامات میں سے اہم ترین مقام بہشتی مقبرہ ہے۔جہاں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جسم مبارک مورخہ 27 مئی 1908 ، شام چھ بجے اشکبار آنکھوں کے ساتھ مقدس خاک کے سپرد کر دیا گیا تھا۔اور یہی وہ قبر ہے جس کی مٹی حضور کو کشف میں چاندی کی دکھائی گئی تھی۔اور جس کا ذکر حضور نے رسالہ الوصیت میں فرمایا ہے۔یہی وہ بہشتی مقبرہ ہے جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے حضور کو یہ خوشخبری دی تھی کہ یہ ان برگزیدہ جماعت کے لوگوں کی قبریں ہیں جو بہشتی ہیں۔50