قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 32
دالان حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا بيت الفکر کی شمالی جانب نسبتا ذرا بڑا کمرہ ہے۔جس کی لمبائی تقریباً تیس (23) فٹ اور چوڑائی بارہ (12) فٹ ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس کمرہ کے بارہ میں فرمایا کہ بیت الدعا کے ساتھ والا شرقی دالان بھی بہت تاریخی اور مقدس ہے۔اس میں حضرت مسیح موعود نے اپنی عمر کا آخری زمانہ گزارا۔اور حضرت اماں جان بعد میں یہیں رہیں۔یہاں بہت سے الہامات ہوئے۔بلکہ اماں جان اسے بیت الفکر میں شامل کہا کرتی ہیں۔اور فرماتی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اسے بیت الفکر کا حصہ شمار فرماتے ضمیمہ اصحاب احمد جلد اوّل صفحہ 21) تھے۔یہ کمرہ بھی دُعاؤں اور نوافل کے لئے کھلا رہتا ہے۔بيت الدعا حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے سلسلہ میں ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ خواہ سفر میں ہوں یا حضر میں دعا کے لئے ایک مخصوص جگہ بنا لیا کرتے تھے۔اور وہ بیت الدعا کہلاتا تھا۔میں جہاں جہاں حضرت کے ساتھ گیا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ آپ نے دعا 32