قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 6 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 6

مذکورہ بالا حدیث اور بعض دوسری احادیث پر اگر غور کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ سیدنا حضرت اقدس محمد مصطفی صلی یا تم نے مسلمانوں کو نصیحت فرمائی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے بعد روحانی اور دینی استفادہ کے لئے صرف اور صرف مدینہ کی مسجد نبوی اور خانہ کعبہ اور مسیح موعود علیہ السلام کی مسجد اقصیٰ کی طرف ہی سفر اختیار کیا جائے اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو متعدد مرتبہ الہاما فرمایا: يَأْتُونَ مِنْ كُل فج عميي " ( تذکرہ صفحہ 39 ، مطبوعه از قادیان دسمبر 2006ء) یعنی اس کثرت سے لوگ تیری طرف آئیں گے کہ جن راہوں پر وہ چلیں گے وہ عمیق ہو جائیں گی۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 1891ء میں جلسہ سالانہ کا آغاز کرتے وقت تحریر فرمایا: اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔یہ وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لئے قو میں طیار کی ہیں جو عنقریب اس میں آملیں گی۔“ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 341) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عبارت میں قوموں کے آملنے کا ذکر ہے۔آنحضرت سلام کی حدیث میں لَا تُشَدُّ الرحال‘ ملنے کے لئے سواریوں کو تیار کرنے کا ارشاد ہے۔آقا اور غلام کے کلمات بڑی شان سے پورے ہور ہے ہیں اور قیامت تک پورے 6