قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 5 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 5

کجاوے نہ باندھے جاویں مگر تین مسجدوں کی طرف۔میری اس مسجد (مسجد نبوی مدینہ منورہ ) اور مسجد حرام (خانہ کعبہ ) اور مسجد اقصیٰ کی طرف۔اسی مسجد اقصیٰ کا ذکر قرآن مجید میں ہے: سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا الَّذِيْ برَكْنَا حَوْلَه۔۔۔۔۔۔۔۔۔(سورة بنی اسرائیل:2) پاک ہے وہ جو رات کے وقت اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی طرف لے گیا جس کے ماحول کو ہم نے برکت دی ہے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : مسجد اقصیٰ سے مراد اس جگہ یروشلم کی مسجد نہیں ہے بلکہ مسیح موعود کی مسجد ہے جو باعتبار بعد زمانہ کے خدا کے نزدیک مسجد اقصیٰ ہے“۔(خطبہ الہامیہ صفحہ ۱۹ ، روحانی خزائن جلد 16 صفحہ ۱۹) سیر مکانی کے لحاظ سے خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلالة السلام کو مسجد الحرام سے بیت المقدس تک پہنچادیا تھا۔(خطبہ الہامیہ صفحہ 21) سیر زمانی کے لحاظ سے آنجناب کو شوکت اسلام کے زمانہ سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا برکات اسلامی کے زمانہ تک جو سیح موعود کا زمانہ ہے پہنچا دیا۔“ (خطبہ الہامیہ صفحہ (21) 5