قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 95 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 95

دوسرے کمرہ سے نیچے گوچہ تک جاتی تھیں۔آج تک بعینہ اصلی حالت میں ہیں۔(5) ( ب )۔اس دروازہ سے بالعموم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیر وغیرہ کیلئے آمد و رفت ہوتی تھی۔یہ دروازہ (5) (الف) میں مذکور سیڑھیوں سے دار اسیح " میں کھلتا تھا۔حضور کے عہد مبارک کے بعد یہ دروازہ بند کر دیا گیا تھا۔اور اس وقت تک اس کی چوکھٹ دیوار میں نظر آتی ہے۔(6) کمرہ سرخی کی چھینٹوں کے نشان والا۔یہ پہلے غسل خانہ تھا۔اس کا دروازہ بیت الذکر کے دوسرے کمرہ میں کھلتا تھا۔دروازہ آج تک موجود ہے۔اس کا چوکھٹ پرانا ہی ہے لیکن کو از تبدیل ہو چکے ہیں۔جنوبی جانب در بچہ ہوتا تھا جو تھوڑی تبدیلی کے ساتھ آج تک اسی مقام پر موجود ہے۔کمرہ کے شرقی جانب ایک درمیانہ سائز کا دروازہ گول کمرہ کی چھت پر کھلتا ہے۔یہ دروازہ پہلے چھوٹا تھا لیکن حضور کے عہد مبارک میں ہی جب اس کمرہ کی چھت اونچی کی گئی تو یہ دروازہ بدل کر بڑا لگا دیا گیا۔جواب تک موجود ہے۔(7) یہاں پانچ سیڑھیوں والا چوبی زینہ تھا جو سرٹی کے چھینٹوں والے نشان کے کمرہ سے گول کمرہ کی چھت پر پہنچنے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔(8) بیت الذکر کے دوسرے کمرہ سے سرخی کے چھینٹوں والے نشان کے کمرہ سے گول کمرہ میں جو کہ قدرے نیچے تھا جانے کے لئے یہاں (2) سیڑھیوں والا چوبی زینہ ہوتا تھا۔95