قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 51
ہر احمدی کی آرزو اور دلی تڑپ ہوتی ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار پر دعا کرے۔اور اکثر نو مبایعین یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم کیا دعا کریں۔اُن کی آگاہی کیلئے تحریر ہے کہ مسنون طریق کے مطابق دعا کیلئے ہاتھ اٹھا ئیں اور سب سے پہلے سورۃ الفاتحۃ اور درود شریف پڑھیں اور اسکے بعد اپنی زبان میں مندرجہ ذیل دعائیں مانگیں۔سید نامحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت محمدیہ کے افراد کو یہ حکم دیا تھا کہ: مَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ فَلْيَقْرِثُهُ مِنِّي السَّلَامَ (در منثور راوی انس جلد 6 صفحہ 743) یعنی جو بھی تم میں سے مسیح موعود کو پالے اسے میر اسلام پہنچائے۔اے اللہ ! آج ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبر پر کھڑے ہیں۔ہماری طرف سے سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام ان تک پہنچا دے۔اے اللہ ! احیاء اسلام کیلئے انہوں نے جس جماعت ( احمدیت) کی بنیاد رکھی اور قرآن مجید واحادیث کی جو تعلیمات اُنہوں نے دُنیا کے سامنے پیش کیں اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قبول کرنے کی توفیق بخش۔مجھے اور میری اولا د اور تمام افراد جماعت کو ان تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔اے اللہ ! ہمیں خلیفہ وقت کی ویسی اطاعت کرنے کی توفیق دے جیسی حضرت مولانا نورالدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصیب 51