قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 43 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 43

حصہ کے درمیانی محراب میں حضور نے مورخہ 11 را پریل 1900 ء کو عید الاضحی کے موقعہ پر عربی زبان میں فی البدیہہ خطبہ عید ارشاد فرمایا جو خطبہ الہامیہ کے نام سے موسوم ہے۔2 مسجد اقصیٰ میں ہی حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک میں پہلا جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1891ء کو منعقد ہوا۔جس میں 75 احباب شریک ہوئے۔حضور علیہ السلام کے زمانہ میں 1892ء کے جلسہ سالانہ کے سوا ( جوڈھاب کے کنارہ ہوا ) باقی جلسے مسجد اقصیٰ میں منعقد ہوتے رہے۔اور حضرت خلیفتہ اسح الاول رضی اللہ عنہ کے عہد مبارک میں بھی ابتدائی پانچ جلسے مسجد اقصیٰ میں ہی منعقد ہوئے۔3- حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس مسجد کی توسیع کو شوکت اسلام سے تعبیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے قادیاں کی مسجد جو میرے والد صاحب مرحوم نے مختصر طور پر دو بازاروں کے وسط میں ایک اونچی زمین پر بنائی تھی اب شوکت اسلام کے لئے بہت وسیع کی گئی۔“ خطبہ الہامیہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 15 مطبوعہ ربوہ سن 2008ء) سیرت المہدی حصہ پنجم میں تحریر ہے کہ ایک بار حضور علیہ السلام ہندو بازار سے ہوتے ہوئے رات کے وقت گزرے۔۔۔پھر بڑی مسجد میں آکر اپنے والد صاحب کی قبر پر دُعا کی اور ہم سب نے بھی دعا کی۔فرمایا پانی لاؤ اس کنوئیں کا پانی بہت ٹھنڈا ہے"۔43