قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 20
شہ نشین سے نیچے اتر کر فرش پر لیٹ گئے۔اور بعض لوگ آپ کو دبانے لگ گئے مگر حضور نے تھوڑی دیر میں سب کو ہٹا دیا۔جب اکثر دوست وہاں سے رخصت ہو گئے۔تو آپ نے مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم سے فرمایا کہ کچھ قرآن شریف پڑھ کر سنا ئیں۔مولوی صاحب مرحوم دیر تک نہایت خوش الحانی سے قرآن شریف سناتے رہے۔یہاں تک کہ آپ کو افاقہ ہو گیا۔“ (سیرت المہدی جلد اول، حصہ دوم ، صفحہ 439، روایت نمبر 462 ، مطبوعہ قادیان سن 2008ء) مسجد مبارک کے بارہ میں الہامات و واقعات : مسجد مبارک کا دوسرا نام ”بیت الذکر بھی ہے۔اس مسجد کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: 1 - أَلَمْ نَجْعَلْ لَكَ سَهُوَلَةً فِي كُلِّ أَمْرٍ - بَيْتُ الْفِكْرِ وَ بَيْتُ الذِّكْرِ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ امنا۔( تذکره صفحه 82) ترجمہ: کیا ہم نے ہر ایک بات میں تیرے لئے آسانی نہیں کی ؟ کہ تجھ کو بیت الفکر اور بیت الذکر عطا کیا۔( اور جو بھی اس میں داخل ہو گا وہ امن میں آجائے گا) 2 " جو شخص بیت الذکر میں باخلاص و قصد تعبد و صحت نیت وحسن ایمان داخل ہوگا وہ سوء خاتمہ سے امن میں آجائے گا۔“ ( تذکرہ صفحہ 83 ، ایڈیشن ششم، مطبوعہ قادیان سن 2006ء) 20