قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 19 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 19

سارے مسجد کی چھت پر جمع تھے۔آپ نے مسجد مبارک کی چھت پر اس دن کے لئے پورا اہتمام فرمایا کہ نماز کسوف خسوف بھی ادا کی جائے گی۔اور سورج گرہن کا نظارہ بھی کیا جائے گا۔ایک ذرہ بھی شک نہیں تھا۔آپ اپنے صحابہ کے ساتھ محو انتظار تھے کہ اتنے میں ایک دوست نے دوڑتے ہوئے آکر سورج گرہن کی خوشخبری دیدی۔اے مسیح وقت سورج کہنایا گیا ہے ! اے مہدی دوران تیرے لئے ایک کامل نشان پورا ہو گیا ہے" ( از خطاب حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ مورخہ 31اگست 1994ء جلسہ سالانہ برطانیہ ) 2 ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب نے بیان کیا کہ ایک دفعہ ڈاکٹر عبداللہ صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں نے ایک دن حضرت مسیح موعود سے دریافت کیا کہ کبھی حضور نے فرشتے بھی دیکھے ہیں؟ اُس وقت حضور بعد نماز مغرب مسجد مبارک کی چھت پرشہ نشین کی بائیں طرف کے مینار کے قریب بیٹھے تھے۔فرمایا کہ اس مینار کے سامنے دو فرشتے میرے سامنے آئے جن کے پاس دو شیر میں روٹیاں تھیں اور وہ روٹیاں انہوں نے مجھے دیں۔اور کہا کہ ایک تمہارے لئے ہے اور دوسری تمہارے مریدوں کے لئے ہے۔66 (سیرۃ المہدی جلد اوّل صفحہ 779-778، روایت نمبر 885، مطبوعہ قادیان سن 2008ء) ย ” حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے بیان کیا جس دن شب کو عشاء کے قریب حسین کا می سفیر روم قادیان آیا اُس دن نماز مغرب کے بعد حضرت صاحب مسجد مبارک میں شہ نشین پر احباب کے ساتھ بیٹھے تھے۔کہ آپ کو دوران سر کا دورہ شروع ہوا۔اور آپ 19