پیاری مخلوق — Page 59
کی سیرت ہو۔۵۹ جب ہم ان باتوں کو جان لیں گے تب ہم اللہ تعالیٰ سے محبت اور اس کی مخلوق سے پیار کر سکیں گے۔تب ہی تو انسان کہلائیں گے اور اس طرح ہم اپنے انسان ہونے کے احسان کا شکر بھی ادا کرنے والے ہوں گے۔ہمارے پیارے آقا کا صرف انسانوں پر ہی احسان نہیں بلکہ ساری کائنات پر ہے کیونکہ اگر آپ کو پیدا کرنا مقصود نہ ہوتا تو یہ کائنات ہی نہ بنائی ہوتی ہے نہ یہ گیلیکسی ہوتی۔نہ نظام شمسی نہ کائنات نہ دنیا اور نہ ہی ساری مخلوقات گویا ایک پاک وجود کی خاطر سب کو تخلیق کیا۔اور اس پیاری ذات کی خاطر کار خانہ قدرت کو چلایا۔زندگی کی رنگینی۔اس کا حسن اسی مبارک ذات سے وابستہ ہے۔اس لئے یہ ساری کائنات ہی آپ کے احسانات کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ہم پر لازم ہے کہ تمام دنیا میں آپ کے پیغام کو پہنچائیں۔آپ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور چلائیں تاکہ انسانی ذہن - قلب و نظر بھی منور ہو۔اور ہر طرف خدائی کے جلو سے دکھائی دیں۔اس کے نور سے یہ دنیا بھر جائے۔محبت پیار خلوص دانیار سے سب کو حصہ ملے۔اور اس دنیا میں حمد باری تعالیٰ اور محمد مہ کے ترانے گائے جائیں۔اسے خُدا تو ایسا ہی کر۔آمین یارب العالمین : له -: لولاك لما خلقت الافلاك - (حدیث قدسی)