پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 32 of 60

پیاری مخلوق — Page 32

۳۲ محنت اور رزق حلال کی تلاش۔ارد گرد پائی جانے والی گندگی سے بچتے ہوئے پھلوں کے اس کی تلاش میں میلوں کا سفر جس نے انسان کی ہمت بندھائی کہ طیب رزق کیونکر حاصل کیا جاتا ہے۔کھوٹ بڑھٹی سے لکڑی کاٹنا۔شیر سے جرات۔چیتے سے پھرتی۔بچی سے درخت پر چڑھنا سیکھنا کستوں سے وفاداری۔جاں نثاری اور مالک کی خیر خواہی کا سبق حاصل کیا۔چیونٹیوں سے نامساعد حالات کے لئے منصوبہ بندی۔ذخیرہ کرنا اور محنت و ہمت کا سبق لینا پروانوں سے نور پر فدا ہونا۔چکور سے چاند کو پالینے کی تمنا باز اور عقاب سے بلند پروازی۔مخالفت کے باوجود قوت بازو پر بھروسہ - مچھلیوں سے تیرنا - مرغیوں سے بچوں کی حفاظت۔مور سے کمزوری (با صورتی) پر شرمندہ ہونا کچھو سے سے مستقل مزاجی گھوڑے سے وفاداری - یہ تمام مخلوقات جہاں آپ کی خدمت کرتی رہیں۔وہاں یہ آپ کی کسی نہ کسی معاملہ میں استاد بھی ہیں۔ان تمام امور پر غور کرنے کے بعد آپ نے محسوس کیا۔یقینا آپ کا دل اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے حمد سے بھر گیا ہو گا۔کہ اس نے کیونکر ساری مخلوقات کو خادم بنا دیا۔ورنہ یہ انسان کیا کرتا۔آئیے اب ہم دائرہ انسانیت میں داخل ہوں اور دیکھیں کہ ہم کیا ہیں۔لیکن اٹھارویں اور انیسویں صدی کے سائنسدان اور محقق دوبارہ انسان کو حیوانات کی دنیا میں سے جانے پر مصر ہیں۔جب ان کو بتایا جاتا ہے کہ ابھی سب اسے ملاقات کر چکے