پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 19 of 60

پیاری مخلوق — Page 19

۱۹ ہوتی ہے۔جس کی سخت پر توں میں بیج بنتا ہے اور کون کے کھلنے کے ساتھ ایک چٹخ کے ساتھ بکھر جاتا ہے مضبوط سخت جان۔سالوں زندہ رہنے والے درخت ہیں۔ہمیشہ سرسبز نظر آتے ہیں۔ان کی لکڑی بہت سخت اور مضبوط ہوتی ہے جڑیں زمین میں بہت گہرائی تک پہنچ جاتی ہیں۔عام طور پر یہ آپ کو پہاڑی علاقوں میں ملیں گے۔سردیوں میں آپ جو خشک میوے کھاتے ہیں۔اسی قبیلہ سے حاصل ہوتے ہیں۔عالم نباتات کا چھٹا قبیلہ پھول دار پودے (ANGIOSPERM) ہیں ان سے ملاقات کر نا مشکل نہیں۔یہ سب سے بڑا اور انسان کے بہت زیادہ قریب رہنے والا قبیلہ ہے۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ کائنات کے تمام رنگ اس کے پھولوں میں بسے ہوئے ہیں۔آپ کے گھروں۔باغوں کھیتوں وغیرہ سے سے کہ راستے میں چلتے پھرتے پیروں سے اُلجھ جانے والے پودے اسی قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔تمام ایسے پود سے اور درخت جن میں پھول لگتے ہوں۔پھل کے اندر بیج تیار ہوتے ہوں ان سے مل کر آپ آسانی سے جان لیں گے کہ یہ (ANGIOSPERM) ہیں۔اس کے بہت سارے خاندان ہیں۔ہر خاندان کے بے شمار ممبر- گویا یہ زمین پر پایا جانے والا نباتات کا سب سے زیادہ فائدہ مند قبیلہ ہے جو براہ راست انسان کے کام آتا ہے۔اس میں جڑی بوٹیاں۔جھاڑیاں۔بیلیں۔بڑے بڑے درخت سب ہی شامل