پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 48 of 60

پیاری مخلوق — Page 48

کے لئے اپنی حفاظت میں لے لیا۔وہ بشری کمزوریوں اور تقاضوں سے پاک رہا۔تب اس کا خدا اس سے ہم کلام ہوا۔اس کو پکارا اور اس کو اپنے مخصوص بندوں میں شمار کر لیا۔یہ نبوت کا مقام ہے۔نبوت کا انعام روحانی انعامات میں سے سب سے بڑا انعام ہے جس کو یہ عطا ہوتا ہے وہ نبی کہلاتا ہے۔ویسے تو انسان کسی لحاظ سے بھی بغیر خدا کی مدد کے ایک قدم بھی نہیں چل سکتا۔حتی کہ سانس بھی نہیں لے سکتا۔اور نہ ہی کسی میدان میں ترقی کر سکتا ہے۔لیکن جن روحانی انعامات کا ذکر آپ پڑھ چکے ہیں۔یہ تو صرف اور صرف خدا کے فضل سے ہی ملتے ہیں۔انسان خدا کی مدد سے صرف نیکی پر قائم رہنے کی کوشش کر سکتا ہے۔پھر خُدا خود اس کی راہنمائی کرتے ہوئے اس کی مدد کرتا ہے اور وہ اس کے فضل اور پیار کی وجہ سے ترقی کرتے ہوئے ان درجات کو حاصل کرتا ہے۔اس کو آپ یوں سمجھ لیں کہ بچے محنت کر کے سبق یاد کرتے ہیں۔پھر امتحان ہوتا ہے۔اور وہ پاس ہو جاتے ہیں۔جو پاس ہو جاتے ہیں وہ بڑی کلاس میں چلے جاتے ہیں۔اور فیل ہونے والے اسی کلاس میں پڑھتے ہیں۔اور محنت کرتے ہیں۔پھر امتحان پاس کرتے ہیں۔اور بڑھتے بڑھتے بڑے بڑے امتحان پاس کر کے ڈگریاں لیتے ہیں۔یہ علم کے میدان کی ڈگری ہے۔لیکن روحانی میدان میں خداتعالی کی نگاہ جس پر پڑتی ہے وہی ترقی بھی کرتا ہے اور اس میدان کا سب سے بڑا مرتبہ نبوت کا انعام بھی پاتا ہے۔اب آپ ایک بات پر غور کریں۔سب سے زیادہ اور بے حساب پائی جانیوالی