پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 34 of 60

پیاری مخلوق — Page 34

۳۴ کا سر چشمہ علوم کا خزانہ اور تمام حقائق کا مجموعہ ہے۔ہر سوال کا ہر مشکل کا حل اس میں موجود ہے۔پھر کیا تھا۔ہر سوال پر شبہ کے لئے حقیقت کو تلاش کیا جانے لگا۔سب سے پہلا سوال تھا ؟ کہ ہمارا نام انسان کیوں اور کس نے رکھا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے ہم کو اپنی پاک کتاب قرآن پاک میں انسان کہا۔انسان کا لفظ اُنس سے نکلا ہے۔انس محبت کرنے مل جل کر رہنے کو کہتے ہیں جب اُس کے ساتھ الف اور نون لگا دیں تو انسان بن جاتا ہے۔جس سے معنی دو محبتوں والا۔گویا خُدا تعالیٰ نے ہمارے دل میں ایک محبت اپنے خالق یعنی خُدا کی دی۔اور دوسری محبت اس کی مخلوق کی ڈال دی۔اے ان دو محبتوں کی وجہ سے اُس نے تمام مخلوقات سے انسان کو افضل بنا دیا یے اسی لئے ہم اشرف المخلوقات کہلائے۔یعنی تمام مخلوقات میں اعلیٰ درجہ کا عزت والا - احترام والا پھر سوال پیدا ہوتا ہے۔کہ انسان میں کیا خاص بات تھی جو اس کو یوں عزت دی جا رہی ہے۔اس کا جواب یہ ملا کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنے لئے چن لیا۔کہ آؤ تم صرف میری عبادت کرو کیونکہ میں نے تمہیں عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔سے له : سورۃ انفال آیت : ۲۵ سے ۱۔سورۃ بنی اسرائیل آیت : ۵۳۱ سے:۔سورة ذاریات آیت : ۵۷ :