پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 23 of 60

پیاری مخلوق — Page 23

۲۳ لگایا وہ کیسی مہارت کے ساتھ بغیر رکاوٹ کے ہو رہا ہے۔واقعی پیار سے خدا تو رب العالمین ہے۔سب کا پالنے والا - پرورش کرنے والا۔انعام دینے۔احسان کرنے اور ادبی حالت سے طاقتور حالت میں بدلنے والا۔اسی لئے ہر قسم کی تعریف تیرے ہی لئے ہے۔اب ہم عالم نباتات سے عالم حیوانات میں داخل ہو رہے ہیں۔لیکن یہ کیا ؟ یہ کونسی مخلوق ہے ؟ ظہریں ذرا اس پر بھی غور کرلیں۔یہ در اصل ان دنوں کے درمیان پائی جانے والی ایک جاندا ر قسم ہے جس کو وائرس (VIRUS) کہتے ہیں۔یہ آپ کو نظر نہیں آئیں گے۔صرف طاقتور خوردبین سے دکھائی دیتے ہیں۔ان کو دیکھنے کے بعد آپ نے اندازہ لگایا کہ مختلف شکل اور ساخت کے یہ جاندار جو تیزی سے بڑھتے اور حملہ آور ہوتے ہیں۔اگر انسان کی قوتِ مدافعت (بچاؤ کی طاقت کمزور ہو تو ان کا کام بن گیا اور آپ بیمار پڑ گئے لیکن اگر آپ نے اس خدائی نعمت کی قدر کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیا تو خدا تعالٰی کا فضل ضرور آپ کو ان کے حملے سے محفوظ رکھے گا۔جس طرح کہ وہ اپنے نیک بندوں کو فطرت کی پاکیزگی کی وجہ سے تمام اخلاق وکردار کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔شیطان ان پر حملہ کر سے بھی تو استفتار ، تو بہ سے بچت ہو جاتی ہے۔مخلوقات کی تیسری قسم حیوانات ہے۔اس میں ہر قسم کے ایسے جاندار شامل ہیں جو ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرتے ہیں۔اپنی غذا کو تلاش کہ تھے اور خطرے کی بو سونگھ کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔یہ بول سکتے اور سن سکتے اور دیکھ سکتے ہیں۔