پیاری مخلوق — Page 22
۲۳ کام آتے ہیں۔اگر آپ صرف اس قبیلہ کے پھولوں کو ہی لیں تو اس سے زیادہ حسین دُنیا کوئی اور نہیں ملے گی۔گویا یہ قبیلہ براہ راست آپ کی خدمت کر رہا ہے۔نہ صرف غذا۔بلکہ گھروں کی سجاوٹ۔آپ کے فرنیچر کی لکڑی اور کھانا پکانے کا ایندھن اور جو بچ گیا وہ آپ کے جانوروں کے کام آتا ہے۔عالم نباتات کا سب سے اہم کام جو قدرت نے اس کے سپرد کیا ہے کہ یہ زہریلی گیس کاربن ڈائی اکسائیڈ (002) کو جذب کر کے آپ کے لئے آکسیجن (0) بناتے ہیں۔ورنہ اگر یہ سبز ما د سے والے پود سے نہ ہوتے تو آپکی اوزون (0) کی چادر جو زمین کے چاروں طرف بنی ہوئی ہے۔اور جو سورج کی خطرناک نقصان دہ شعاعوں کو روکتی ہے وہ کمزور ہو جائے گی۔اس میں جگہ جگہ سوراخ ہو جائیں گے۔اس طرح یہ مہلک شعاعیں زمین پر پہنچ کر نہ صرف فصلوں، پودوں بلکہ جانوروں اور انسانوں کو بھی ایسی بیماریوں کا شہ کا ر کر دیں جن کا علاج بھی بعض اوقات ممکن نہیں۔آئیے اپنے رب کا شکر ادا کریں کہ واقعی اس نے انسانوں سے بے پناہ پیار کا سلوک کیا۔اور ہمارے آرام اور سکون کے لئے ایسے انتظام کئے۔ہیں نے تو صرف ایک جھلک دکھائی ہے۔جب آپ بھ سے ہوں گے اور ہر مضمون کو کچھ تفصیل سے پڑھنے کا موقع ملے گا یا جو سائنس دان بنیں گے اور انہیں کسی ایک شعبہ کے ایک حصہ پر کام کا موقع ملے گا تو وہ جان سکیں گے۔کہ خدا تعالیٰ نے کتنی باریکیوں اور حکمتوں سے ایک ایک چیز کو تخلیق کیا۔اور پھر ان کے ذمہ جو کام