پیاری مخلوق — Page 15
10 نباتات کو ہم چھ بڑے قبیلوں میں بانٹ لیتے ہیں تا کہ سمجھنے میں آسانی ہو جائے۔- بیکٹیریا (BACTERIA) یہ ایک خلیہ والے جاندار ہیں جو آپ کو آنکھ سے نظر نہیں آتے۔ان سے ملنے کے لئے آپ طاقتور خوردبین استعمال کریں۔پھر دیکھیں کہ ان کی کتنی شکلیں ہیں۔پھر م یہ ہر جگہ پائے جاتے ہیں ان کا کام یہ ہے کہ مردہ جانوروں اور پودوں کو گلا سڑا کر کھاد بنا دیں۔یا یوں سمجھیں کہ سادہ شکل میں بدل دیں تا اسی میں سے دوبارہ زندگی شروع ہو سکے۔م یہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔یعنی ایک سے دو۔دو سے چارہ۔اپنی غذا خود تیار کر لیتے ہیں۔ہر قبیلہ دو مختلف خاندانوں میں بٹا ہوا ہے۔فائدہ مند بیکٹیریا۔ان کی ایک قسم مڑ کے پودے کی جڑوں میں پائی جاتی ہے۔اس کی وجہ سے زمین تیزی سے زرخیز ہوتی ہے۔مٹر کی کاشت کے بعد گیہوں بویا جائے تو وافر مقدار میں پیدا ہوگا۔۔ان کی ایک قسم آٹے کو خمیر کرتی ہے تو دوسری دودھ کو دہی میں بدل دیتی ہے۔-- دوسرا خاندان نقصان دہ بیکٹیریا ہیں جو بیماریاں پھیلاتے ہیں۔گویا اگر انسان احتیاط نہ کر سے تو یہ اس پر قابو پالیتے ہیں۔جس طرح اگر انسان اپنے خدا کی بات نہ مانے تو روح پر اخلاقی بیماریاں حملہ کر دیتی ہیں۔۲ -۔پھپھوندی (FUNGI) یہ نباتات کا دوسرا قبیلہ ہے کیونکہ ان میں غذا نتیار کرنے والا سبنر مادہ نہیں ہوتا اس لئے یہ دوسروں کے محتاج ہیں۔