پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 16 of 60

پیاری مخلوق — Page 16

14 اور اپنے میزبان یا ان کی تیار کی ہوئی غذا پر گزارہ کرتے ہیں۔یہ کھانے پینے کی چیزوں۔پودوں۔بکڑی وغیرہ پر ملتے ہیں ان کا بھی کام یہ ہے کہ مُردہ جانوروں ، پوروں اور دوسری اشیاء کو سادہ اجزاء میں تبدیل کر دیں۔پھر یہ کھاد زمین کے کام آتی ہے۔یہ اندھیروں اور گرم مرطوب جگہ پر خوشی سے پھیلتے اور پھولتے ہیں اس کے بھی دو خاندان ہیں۔ایک فائدہ مند اور دوسرا نقصان ده - فائدہ مند پیچوندی سے پنیر بنتا ہے۔مشروم (MUSHROOM) غذا کے طور پر استعمال ہونا ہے۔دواؤں میں پنسلین ہے۔جو ایک خاص قسم کی پیچوندی سے حاصل ہوتی ہے۔تیسرا قبیلہ کائی (ALGAE) ہے۔ان سے مل کر آپ کو حیرت ہوگی۔کہ یہ یا تو اتنے چھوٹے ہیں کہ آنکھ سے نظر نہیں آتے۔یا پھر اتنے بڑے بڑے ہیں۔کہ سمندر میں درختوں کی طرح پائے جاتے ہیں۔ان کے رنگ بھی آپس میں نہیں ملتے۔پھر یہ سب ایک قبیلہ کے کیسے ہو گئے ؟ آپ ان سب کو باری باری غور سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ یہ پودوں کی انتہائی سادہ قسم ہے۔ان میں طاقتور چیزیں اور مضبوط تنے نہیں ہوتے اس کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کو چار خاندانوں میں بانٹ لیں۔پہلا خاندان سبز کائی (BLUE GREEN ALGAE) کا ہے۔یہ عام طور پر جو ہیر، تالابوں کے کناروں اور تم جگہ یا پھر ٹھہرے ہوئے پانی کی سطح پر موجود ہوتی ہے۔ویسے گیلی لکڑی سیلی جگہ پر فوراً قبضہ جما لیتی ہے