پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 14 of 60

پیاری مخلوق — Page 14

۱۴ شکل ہے وہاں یہ چیزوں کو اپنے اندر دبا کر سالوں محفوظ رکھتی ہے۔ان کو گلنے سڑنے نہیں دیتی۔جمادات میں تمام گھیر جو پائی جاتی ہیں۔ساری دھاتیں قیمتی پتھر آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے ، ستیار ہے۔پھر ہمارا چاند ، سورج بھی تو جمادات میں شامل ہیں۔ان سب کا بھی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ سب کس طرح انسان کی خدمت کر رہی ہیں۔صرف اتنا ہی جان کر ہمارا سر اپنے رب کے آگے جھک جاتا ہے کہ خدایا تو نے کیا کیا پیدا کیا۔اگر ہم ان سب کی تفصیل میں جائیں تو جہاں بار بار عقل یقین کی منزل سے بغاوت کر ے گی وہاں ہمارے ایمان کو مزید مضبوطی اور استقامت بھی عطا کر ے گی۔مخلوق کی دوسری قسم نباتات ہیں۔جمادات کی دنیا سے نکل کمرہ نباتات کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔تو یہ بھی بڑی انوکھی اور پیاری دنیا ہے اس میں بہت سے قبیلے اور خاندان آباد ہیں۔آپ کو حیرت ہو رہی ہے کہ پودوں کے قبیلے اور خاندان کیسے ؟ یہ تو انسانوں کے ہوتے ہیں۔لیکن میں جب آپ کو باری باری ان کے قبیلوں اور پھر خاندانوں سے لاؤں گی تو یقین آجائے گا۔کہ یہ سبنر رنگ والی جاندار مخلوق بھی کتنی پھیلی ہوئی ہے۔یہ ایک خلیہ (CELL) والے پودے سے لیکر بڑے بڑے درخت جن کی شاخیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔اس میں پائی جاتی ہیں۔