پیاری مخلوق — Page 13
ہیں۔نہ صرف مچھلیاں۔آبی جانور سمندری پرندے ملتے ہیں۔بلکہ اس میں پائے جانے والے پودے قیمتی موتی - مرجان گھونگے۔سیپلیاں سجاوٹ بلکہ ادویات میں بھی کام آتی ہیں۔اس کے علاوہ ذرائع آمد و رفت و تجارت کا بڑا ذریعہ ہے۔یہ موسم پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ساحلی علاقوں میں گرمیوں میں نہ سخت گرمی ہوتی ہے اور نہ سردیوں میں سخت سردی۔موسم سارا سال معتدل رہتا ہے۔ایک بڑی عجیب چیز سمندر میں پائی جاتی ہے وہ گرم اور ٹھنڈ سے پانی کی رو ہے جسے آپ پانی میں پانی کا دریا جان لیں۔اس پر اردگرد کے پانی کا اثر نہیں ہوتا۔اگر یہ ساحل کے قریب سے گزریں اور گرم پانی کی رو ہو اور سردی کا موسم ہو۔تو موسم گرم ہو جائے گا۔موسم اگر سردی کا ہو۔رو بھی مرد ہو تو سردی میں اضافہ ہو جائے گا۔اب ہم پانی کی ٹھوس شکل برف کو لیتے ہیں۔اس نے زمین کے ایک بڑے حصہ کو گھیرا ہوا ہے۔پہاڑوں کی چوٹیوں اور قطب شمالی و جنوبی پر بارہ مہینے جمی رہتی ہے۔پانی کا بہت بڑا محفوظ خزانہ جو سلسل جمع ہو رہا ہے اُسی سے گلیشیر یعنی برف کے پہاڑ ، اکثر پہاڑوں اور ڈھلوان زمین پر سے سرکنے لگتے ہیں۔آبشار بھی اسی سے بنتے ہیں۔اور تمام بڑے بڑے دریا بھی اسی کے پگھلنے سے وجود میں آتے ہیں۔اگر یہ برف پگھلنے لگے تو سمندروں میں طغیانی آجائے۔اور انسان ایک بڑے سیلاب میں بہہ جائے۔جہاں یہ پانی کی محفوظ