آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 53
جیسا انصاف اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا اس بات کا کہ وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر ابد تک ہندو بست کرے گا اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔“ (ہ) اسی طرح لکھا ہے اور خداوند اپنے تئیں مصریوں پر ظاہر کرے گا اور اس دن مصری خداوند کو پہچانیں گے اور ذبیحے اور ہدیے گزاریں گے۔ہاں وے خداوند کے لئے منتیں مانیں گے اور ادا کریں گے خداوند تو مصریوں کو بہت دن تک مارا کرے گا لیکن وہ انہیں چنگا بھی کرے گا اور دے خداوند کی طرف رجوع ہوں گے اور وہ ان کی دعا سنے گا اور ا نہیں صحت بخشے گا۔اس روز سے مصر سے اسور تک ایک شاہ راہ ہوگی اور اسواری مصر میں آویں گے اور مصری اسور کو جائیں گے اور مصری اسوریوں کے ساتھ مل کے عبادت کریں گے اور اس روز اسرائیل مصر اور اسور کا ثالث ہوگا اور زمین کے درمیان برکت کا باعث ٹھہرے گا کہ رب الافواج اسے برکت بخشے گا اور فرماوے گا۔مبارک ہو مصر میری امت۔اسور میرے ہاتھ کی صفت اور اسرائیل میری میراث۔“ 66 (یسعیاہ باب ۱۹ آیت ۲۱-۲۵) اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے آپ کو مصریوں پر ظاہر کرے گا اور مصری خدا تعالیٰ کو پہچانیں گے اور وہ ذبیحے اور ہدیے گزاریں گے اور مصر اور شام کو آپس میں ملا دیا جائے گا۔شامی مصر میں آئیں گے اور مصری شام میں جائیں گے اور مصری شامیوں کے ساتھ مل کر عبادت کریں گے۔یہ پیشگوئی بھی بانی اسلام حضرت محمد رسول اللہ لیم کے ذریعہ سے پوری ہوئی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ عرصہ کے لئے مصری عیسائی ہو گئے تھے۔لیکن وہ نہایت ہی قلیل عرصہ تھا۔اس کے بعد تیرہ سو سال سے مصر مسلمان چلا 53