آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 1

پہلی پیشگوئی حضرت ابراہیم کی اولاد سے وعدہ بائبل کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے خدا تعالیٰ کے بہت سے وعدے تھے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کسدیوں کے اور میں پیدا ہوئے اور وہاں سے اپنے باپ کے ساتھ ہجرت کر کے کنعان کی طرف روانہ ہوئے لیکن ان کے والد حاران میں آکر ٹھہر گئے۔ان کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا کہ وہ حاران سے نکل کر کنعان کو روانہ ہوں۔اور فرمایا۔اور میں تجھے ایک بڑی قوم بناؤں گا اور تجھ کو مبارک اور تیرا نام بڑا کروں گا اور تو ایک برکت ہوگا اور ان کو جو تجھے برکت دیتے ہیں برکت دوں گا اور اس کو جو تجھ پر لعنت کرتا ہے لعنتی کروں گا اور دنیا کے سب گھرانے تجھ سے برکت پائیں گے۔“ ( پیدائش باب ۱۲ آیت ۲، ۳) اسی طرح لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا :- کہ یہ تمام ملک جو تو اب دیکھتا ہے میں تجھ کو اور تیری نسل کو ہمیشہ کے لئے دوں گا۔“ پھر پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۰ تا ۱۲ میں لکھا ہے :- ( پیدائش باب ۱۳ آیت (۱۵) پھر خداوند کے فرشتے نے اسے (یعنی ہاجرہ سے ) کہا کہ میں تیری اولاد 1