آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 2
کو بہت بڑھاؤں گا کہ وہ کثرت سے گنی نہ جائے اور خدا وند کے فرشتے نے اسے کہا کہ تو حاملہ ہے اور ایک بیٹا بنے گی اس کا نام اسماعیل رکھنا کہ خداوند نے تیرا دکھ سن لیا۔وہ گور خر سا ہوگا اس کا ہاتھ سب کے اور سب کے ہاتھ اس کے برخلاف ہوں گے اور وہ اپنے سب بھائیوں کے سامنے بود و باش کرے گا۔“ پھر اسی بائبل میں لکھا ہے :- پھر خدا نے ابراہام سے کہا تو اور تیرے بعد تیری نسل پشت در پشت میرے عہد کو نگاہ رکھیں اور میرا عہد جو میرے اور تمہارے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان ہے جسے تم یاد رکھوسو یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک فرزند نرینہ کا ختنہ کیا جائے اور تم اپنے بدن کی کھلڑی کا ختنہ کرو اور یہ اس عہد کا نشان ہوگا جو میرے اور تمہارے درمیان ہے۔“ ( پیدائش باب ۱۷ آیت ۹ تا ۱۱) پھر لکھا ہے:۔اور وہ فرزند نرینہ جس کا ختنہ نہیں ہوا وہی شخص اپنے لوگوں میں سے کٹ جائے کہ اس نے میرا عہد توڑا۔“ ( پیدائش باب ۱۷ آیت (۱۴) پھر لکھا ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی سارہ کو بھی ایک بیٹے کی بشارت دی اور فرمایا کہ: میں اسے برکت دوں گا اور اس سے بھی تجھے ایک بیٹا بخشوں گا یقیناً میں اسے برکت بخشوں گا۔یقیناً میں اسے برکت دوں گا اور وہ قوموں کی ماں ہوگی اور ملکوں کے بادشاہ اس سے پیدا ہوں گے۔“ ( پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۶) پھر سارہ کی اولاد کے متعلق لکھا ہے کہ :- 2