آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 69
۱۸ والے نبی ہی کی خبر دی گئی ہے اور یہ پیشگوئی رسول کریم صلی ایتم پر ہی صادق آتی ہے جیسا کہ اوپر لکھا جا چکا ہے اور آپ ہی کا وجود دنیا کو تسلی دینے والا تھا۔( و) یوحنا باب ۱۶ میں لکھا ہے۔”میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ تمہارے لئے میرا جانا ہی فائدہ مند ہے کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تو تسلی دینے والا تمہارے پاس نہ آئے گا پر اگر میں جاؤں تو میں اسے تمہارے پاس بھیج دوں گا اور وہ آن کر دنیا کو گناہ سے اور راستی سے اور عدالت سے تقصیر وار ٹھہرائے گا۔گناہ سے اس لئے کہ وے مجھ پر ایمان نہیں لائے راستی سے اس لئے کہ میں اپنے باپ پاس جاتا ہوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔عدالت سے اس لئے کہ اس جہان کے سردار پر حکم کیا گیا ہے۔میری اور بہت سی باتیں ہیں کہ میں تمہیں کہوں پر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے۔لیکن جب وہ یعنی روح حق آوے تو وہ تمہیں ساری سچائی کی راہ بتادے گی اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی۔لیکن جو کچھ وہ سنے گی سو کہے گی اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گی۔وہ میری بزرگی کرے گی۔اس لئے کہ وہ میری چیزوں سے پاوے گی اور تمہیں دکھاوے گی۔“ ( آیت ۷ تا ۱۴) ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ مسیح کے آٹھ جانے یعنی مسیح کی وفات کے بعد وہ تسلی دینے والا موعود ظاہر ہوگا۔وہ دنیا کو گناہ سے راستی سے عدالت سے تقصیر وار ٹھہرائے گا۔گناہ سے اس طرح کہ وہ یہود کو ملامت کرے گا کہ وہ کیوں مسیح پر ایمان نہیں لائے۔راستی سے اس طرح کہ وہ مسیح کی زندگی کا عقیدہ جو غلط طور پر عیسائیوں میں رائج ہو گیا تھا اس کو دور کرے گا اور دنیا پر ثابت کرے گا کہ دنیا پھر اس مسیح کو دوبارہ نہیں دیکھے گی جو بنی اسرائیل میں نازل ہوا تھا۔عدالت سے اس طرح کہ اس کے ذریعہ شیطان کو کچل دیا جائے گا پھر یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ روح حق جب آئے گی تو وہ ساری سچائی کی راہیں 69