آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 62

سکتا۔کیونکہ دانیال نبی کی خواب رومی حکومت کو جو کلیسیا کی نمائندہ تھی تانبے کی رانیں اور لوہے کے پاؤں قرار دیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ یہ پتھر بت کے پاؤں پر گرے گا یعنی مشرقی رومی حکومت کے آخری حصہ سے اس کا ٹکراؤ ہوگا اور وہ رومی حکومت یعنی کلیسیا کی نمائندہ حکومت کو توڑ دے گا۔پس اس پیشگوئی سے مراد کلیسیا کسی صورت میں ہو ہی نہیں سکتا۔مسیح تو مشرقی رومی حکومت سے پہلے آیا تھا اور کلیسیا نے رومی حکومت کو کیوں توڑنا تھا۔رومی حکومت تو اس کی نمائندہ تھی۔جس نے رومی حکومت کو تو ڑا وہی اس پتھر والی پیشگوئی کا موعود تھا۔پس یہ پیشگوئی رسول کریم صلی یا یتیم اور آپ کے اتباع کے سوا اور کسی کے ذریعہ سے پوری نہیں ہوئی پھر جیسا کہ پیشگوئی میں بتایا گیا تھا کہ وہ پتھر تمام دنیا پر پھیل جائے گا اور پہاڑ کی طرح بن جائے گا ویسا ہی ہوا۔جب رسول کریم ا الیہ نام کے صحابہ نے قیصر و کسری کو شکست دی تو تمام دنیا پر اسلامی حکومت پھیل گئی اور وہ چھوٹا سا پتھر ایک پہاڑ بن کر دنیا پر چھا گیا اور ایک ہزار سال تک دنیا کی قسمت کا فیصلہ مسلمانوں کے ہاتھ میں دے دیا گیا۔62