آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 49

صال الیہ یتیم کے سوا اور کوئی نہیں۔پانچواں نام آپ کا سلامتی کا شہزادہ رکھا گیا ہے۔چونکہ شہزادہ بمعنی بادشاہ بھی آتا ہے اس لئے ہم اس کے یہ معنی کر سکتے ہیں کہ وہ سلامتی کا بادشاہ ہوگا۔یہ پیشنگوئی بھی رسول کریم صلی یا یہ ہم پر ہی چسپاں ہوتی ہے۔آپ جس مذہب کے بانی تھے اس کا نام خدا تعالیٰ نے اسلام رکھا تھا یعنی سلامتی۔پس سلامتی کے شہزادے کے معنے ہوں گے اسلام کا بادشاہ اور اس میں کیا شبہ ہے کہ اسلام کے بادشاہ محمد رسول اللہ صلی ہی تم ہی ہیں۔اسلام آپ ہی کی لائی ہوئی تعلیم کا نام ہے۔اسلام کے تمام مسائل آپ ہی کی طرف لوٹتے ہیں اور آپ ہی کے فیصلہ کے مطابق تمام اسلامی عالم میں عمل کیا جاتا ہے۔پس آپ تو سلامتی کے شہزادے ہیں۔لیکن مسیح سلامتی کا شہزادہ کیونکر کہلا سکتا ہے؟ پھر کسی شخص کو اگر کسی چیز کا شہزادہ کہا جائے تو اس کے ایک یہ بھی معنی ہوتے ہیں کہ وہ چیز اس میں کثرت سے پائی جاتی ہے اس کو نہ حکومت ملی نہ اس نے عفو اور رافت سے کام لیا۔محض منہ سے کہہ دینا کہ اگر کوئی شخص تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تم اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دو۔اس میں تو کوئی خاص فضیلت نہیں۔عمل اصل چیز ہے اور یہ عمل صرف محمد رسول اللہ سیا ستم ہی کی ذات سے ظاہر ہوا۔کیسے کیسے مظالم تھے جو مکہ والوں نے آپ پر اور آپ کی جماعت پر کئے۔کتنے خون تھے جو آپ کے رشتے داروں اور آپ کے اتباع کے ان لوگوں نے بہائے۔شاید رسول کریم صلی یا یہ ان کا جسم سر سے لے کر پیر تک گواہ تھا ان مظالم کا جو آپ کے دشمنوں نے آپ کے خلاف روار کھے۔کیونکہ کبھی آپ پر سنگ باری کی گئی۔کبھی آپ پر تیراندازی کی گئی۔کبھی آپ کے جسم کو اور ذرائع سے تکلیف پہنچانے کی کوشش کی گئی۔وطن سے آپ کو بے وطن ہونا پڑا اور آپ کے صحابہ کو بھی۔پھر ماؤں نے بچوں کو چھوڑ دیا۔49