آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 14 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 14

ہو سکتے ہیں۔اس لئے خدا تعالیٰ نے فیصلہ فرمایا کہ جوشخص بھی جھوٹے طور پر اس پیشگوئی کو اپنی طرف منسوب کرے گا وہ قتل کیا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے عذاب میں مبتلا ہوگا۔محمد رسول اللہ ایا کہ ہم نے صاف الفاظ میں اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔جب آپ نے دعوی کیا آپ اکیلے تھے۔آپ نہایت ہی کمزور تھے۔دشمن بڑے جتھے والا اور بڑا طاقتور تھا۔مگر باوجود اس کے کہ دشمنوں نے اپنا سارا زور لگا یا وہ آپ کو قتل نہیں کر سکے۔باوجود اس کے کہ اس وقت کی زبر دست حکومتیں آپ کے مقابلہ پر آئیں سب پاش پاش ہوگئیں اور رسول کریم صلی یا ہم ایک کامیاب اور بامراد انسان کی حیثیت میں فوت ہوئے۔آپ کی ساری قوم آپ کی وفات سے پہلے آپ پر ایمان لے آئی اور آپ کی وفات کے چند سال بعد ہی آپ کے خلفاء کے ذریعہ سے ساری دنیا میں اسلام پھیل گیا۔اگر موسیٰ خدا کا راستباز نبی تھا اور اگر استثناء کی یہ پیشگوئی واقعہ میں خدا کی طرف سے تھی تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کے مدعی تھے کیا اس طرح کامیاب و کامران ہو سکتے تھے جیسا کہ وہ ہوئے؟ اور کیا آپ کے دشمن آپ کو قتل کرنے میں اس طرح ناکام ہو سکتے تھے جیسا کہ ہوئے۔یہی نہیں کہ اتفاقی طور پر آپ دشمن کے حملوں سے بچ گئے ہوں بلکہ موسیٰ کی اس پیشگوئی کے مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رسول کریم صلی ا یہ تم کی نسبت قرآن کریم نے بڑے زور شور سے عربوں کے سامنے یہ اعلان کر دیا تھا کہ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائده : ۶۸) یعنی اللہ تعالیٰ یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی یا یہ تم کو انسانوں کے حملوں سے بچائے گا اور آپ کی جان کی حفاظت کرے گا۔اسی طرح آپ کے مخالفوں کو مخاطب کرتے ہوئے قرآن کریم نے یہ فرما دیا تھا کہ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُوْلٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا (الجن : ۲۸،۲۷) خدا تعالیٰ عالم 14