آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 27 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 27

چوتھی پیشگوئی ایک محبوب نبی کا دس ہزار آدمیوں کے ساتھ ظہور حضرت سلیمان علیہ السلام فرماتے ہیں :- (الف) ”میرا محبوب سرخ و سفید ہے۔دس ہزار آدمیوں کے درمیان وہ جھنڈے کی مانند کھڑا ہوتا ہے اس کا سرایسا ہے جیسا چھوکا سونا۔اس کی زلفیں پیچ در پیچ ہیں اور کوے کی سی کالی ہیں۔اس کی آنکھیں ان کبوتروں کی مانند ہیں جو لب دریا دودھ میں نہا کے تمکنت سے بیٹھتی ہیں۔اس کے رخسارے پھولوں کے چمن اور بلسان کی ابھری ہوئی کیاری کی مانند ہیں۔اس کے لب سوسن ہیں۔جن سے بہتا ہوا مرٹیکتا ہے۔اس کے ہاتھ ایسے ہیں جیسے سونے کی کڑیاں جن میں ترسیس کے جواہر جڑے گئے۔اس کا پیٹ ہاتھی دانت کا سا کام ہے جس پر نیلم کے گل بنے ہوں۔اس کے پیر ایسے جیسے سنگ مرمر کے ستون جو سونے کے پایوں پر کھڑے کئے جاویں۔اس کی قامت لبنان کی سی۔وہ خوبی میں رشک سرد ہے۔اس کا منہ شیرینی ہے ہاں وہ سراپا عشق انگیز ہے۔اے یروشلم کی بیٹیو! یہ میرا پیارا ہے یہ میرا جانی ہے۔“ غزل الغزلات باب ۵ آیت ۱۰ تا ۱۶) اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ ایک ایسا نبی پیدا ہونے والا ہے جو دوسرے نبیوں سے افضل ہوگا۔کیونکہ لکھا ہے:۔27