مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 892
892 صفحه ۱۵۷ و نیز رساله حربہ تکفیر اور علمائے زمانہ مطبوعہ قادیان ۱۹۳۳ء۔خلاصہ کلام صرف اس قدر ہے کہ مسلمان کہلانے والے فرقوں میں سے ایک فرقہ بھی ایسا نہیں ہے جس پر باقی ۷۲ فرقوں نے متفقہ طور پر کفر کا فتویٰ نہ دیا۔ے۔دیگر کلمات کفر الف۔اگر یوں کہے کہ آسمان پر میرا خدا ہے اور زمین پر تو ہے تو کافر ہو گا۔“ ما لا بد منه مترجم اردو شائع کردہ ملک دین محمد اینڈ سنز لاہور صفحہ ۸۹ و فارسی نسخه صفحه ۱۴۶ مطبع نظامی کانپور ۱۲۸۰ھ ) ب۔اگر کوئی بدوں گواہ کے نکاح کرے اور کہے کہ خدا اور رسول کو گواہ کیا۔یا کہے کہ فرشتوں کو گواہ کیا میں نے تو کافر ہوگا۔(ایضاً) ج۔اگر کہے کہ روزی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے لیکن بندے سے ڈھونڈھ لینا چاہیے تو کافر ہوگا۔(ایضاً) و۔اگر کہے کہ فلانا اگر نبی ہو گا تب بھی اس پر ایمان نہ لاؤں گا تو کافر ہوگا۔(ایضا) اگر کوئی شخص گناہ کرے خواہ صغیرہ ہو یا کبیرہ اور دوسرا شخص اسے کہے کہ توبہ کر اور وہ کہے کہ میں نے کیا کیا ہے جو تو بہ کروں تو کا فر ہو گا۔“ (مالا بدمنه مترجم اردو شائع کردہ ملک دین محمد اینڈ سنز لاہور صفحہ ۸۹) ر اگر کوئی کہے کہ مجھ کو علم کی مجلس سے کیا کام یا کہے کہ جن باتوں کو علماء کہتے ہیں ان کو کون کر سکتا ہے تو کافر ہوگا۔(ایضا صفحہ ۹۳) ز "روافض جو کہتے ہیں کہ پیغمبر نے دشمنوں کے خوف سے خدا تعالیٰ کے بعض احکام کو نہیں پہنچایا یہ کفر ہے۔(ایضاً صفحہ ۹۴) احراری کیا ہیں؟ احراریات ا۔پنجاب میں چند پنجابیوں نے ایک انجم قائم کر رکھی ہے جسے مجلس احرار کہتے ہیں۔یہ مجلس غالباً دنیا بھر میں سب سے پہلی انجمن ہے جس کا کوئی اصول و عقیدہ نہیں۔اگر پہلے اسے سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی تو اب سمجھ لیجئے کہ اگر کوئی احراری شیخ حسام الدین بن کر اسٹیج پر آجائے اور مجلس احرار کی دف