مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 835
835 معلوم ہوا کہ جس طرح کشفی حالت میں آنحضرت صلعم نے ان انبیاء کو تلبیہ کہتے ہوئے دیکھا اسی طرح وادی فج الروحاء میں احرام باندھے ہوئے حضرت عیسی علیہ السلام کو دیکھا۔۔چنانچہ تصوف کی مشہور کتاب التعرف کی شرح میں ابوابراہیم اسمعیل بن محمد بن عبداللہ المستملی لکھتے ہیں۔قَالَ أَبُو مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَرَّ بِالصَّخْرَةِ مِنَ الرَّوْحَاءِ سَبْعُونَ نَبِيًّا حُفَاةً عَلَيْهِمُ الْعَبَاءُ يَطُوفُونَ الْبَيْتَ الْعَتِيقَ۔(شرح التعرف صفحہ ۷ ) کہ ابوموسیٰ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلعم نے فرمایا کہ میں نے روحاء کے مقام پر ایک چٹان کے پاس گذشتہ ستر نبیوں کو ننگے پاؤں چادریں اوڑھے کعبہ کا طواف کرتے دیکھا ہے۔پس اسی لج الروحاء کے مقام پر حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی دیکھا ہے۔۵۔پس اس کشف کی تعبیر ہوگی اور تعبیر یہ ہے۔وَاَنْ رَّاى أَنَّهُ حَجَّ أَوِعْتَمَرَ فَإِنَّهُ يَعِيْشُ عَيْشًا طَوِيلًا وَ تُقْبَلُ أمُورُهُ (تعطير الأنام في تعبير الاحلام باب الحاء ) یعنی جو شخص یہ دیکھے کہ اس نے حج یا عمرہ کیا ہے پس اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ لمبی عمر پائے گا اور اس کی مراد میں پوری ہوں گی۔- وَمَنْ رَّاى فَعَلَ شَيْئًا مِنَ الْمَنَاسِكِ فَهُوَ خَيْرٌ عَلَى كُلِّ حَالٍ وَ قِيْلَ إِنَّ الاحْرَامَ تَجَرَّدَ فِي الْعِبَادَةِ اَوْخُرُوجٌ مِنَ الذُّنُو۔۔۔۔۔فَإِنَّهُ يَدُلُّ عَلَى حُصُولِ رَحْمَةٍ۔(كتاب الاشارات في علم العبارات باب • ا صفحه ام بر حاشیہ تعطیر الانام جلد اباب الصاد) کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس نے حج کے مناسک میں سے کوئی ادا کیا ہے۔تو یہ بہر حال اچھا ہے۔اور کہا گیا ہے کہ احرام باندھنا ( خواب میں ) صرف عبادت کے لئے یا گنا ہوں سے نکلنے کے لئے خاص ہے۔کیونکہ یہ حصول رحمت پر دلالت کرتا ہے۔وَمَنْ رَأَى كَأَنَّهُ خَارِجٌ إِلَى الْحَجِ فِي وَقْتِه۔۔۔۔وَإِنْ كَانَ مَغْمُومًا فُرِجَ عَنْهُ۔۔فَإِنْ رَأى كَأَنَّهُ يُلَتِى فِى الْحَرَمِ فَإِنَّهُ يَظُفُرُ بِعَدُوِّهِ وَيَأْمَنُ خَوْفَ الْغَالِبِ۔منتخب الكلام في تفسير الاحلام لامام محمد بن سیرین باب نمبر ۴ صفحه ۳۷ برحاشیہ تعطیر الا نام باب الباء جلد اصفحہ ۳۷) کہ خواب میں جو شخص یہ دیکھے کہ حج کے ایام میں حج کے لئے جارہا ہے پس اگر تو اس کو کوئی خوف ہے تو وہ امن پائے گا اور اگر وہ ہدایت یافتہ نہیں تو ہدایت پائے گا۔اور اگر وہ مغموم ہے تو غم دور ہوگا اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ احرام کی حالت میں لبیک کہہ رہا ہے پس وہ کامیاب ہو جائے گا اور خوف سے امن میں ہو جائے گا۔