مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page viii
خلاف ہے وہ علم نہیں بلکہ جہالت ہے۔پس گفتگو سے پہلے اللہ تعالیٰ سے خاص طور پر دعا کرنی چاہئے اور اس کے بعد خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت پر کامل یقین رکھنا چاہئے۔اس کی تائید ونصرت کے نظارے تبلیغ و مباحثات و مناظرات میں ہم نے بے شمار دیکھے ہیں۔پس یقین رکھنا چاہئے کہ حق وصداقت کے رعب کے مقابلہ میں مخالفین کا خشک اور زمینی علم کچھ کام نہیں دے سکتا۔(۷) آپ کے علم اور تجربہ کے رو سے اگر کوئی مفید مشورہ یا مزید حوالجات یا معلومات ہوں تو براہ کرم ان سے خاکسار کو مطلع فرما ئیں تا کہ اگلے ایڈیشن کی تیاری کے وقت ان کو مدنظر رکھ لیا جائے۔(۸) پاکٹ بک ھذا میں جملہ حوالجات تحقیق اور صحت کے بعد درج کئے گئے ہیں۔سوائے اس کے کہ کسی جگہ سہو کتابت سے ہند سے میں کوئی فرق پڑ گیا ہو۔حوالجات نہایت صحیح ہیں۔یعنی جن کتابوں کے حوالے دیئے گئے ہیں حتی الامکان مؤلف نے ان کو دیکھ کرکھا ہے۔(۹) بالآخر ان تمام بزرگوں اور دوستوں سے جنہیں اس پاکٹ بک سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ خاکسار کی دینی و دنیوی، روحانی و جسمانی ترقی کے لئے خلوص دل سے دعا فرمائیں۔خدا تعالیٰ ہم سب پر اپنا فضل نازل فرمائے۔تا حق کا بول بالا ہو اور احمدیت جلد سے جلدا کناف عالم پر چھا جائے۔آمین ثم آمین۔