مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 722 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 722

722 فتویٰ دیں گے ) آپ پر کفر کا فتویٰ لگا کر مسلمانوں میں آپ کے خلاف اشتعال پھیلایا تو دوسری طرف حکومت انگریزی کو بھی یہ کہ کر اکسایا کہ یہ شخص امام مہدی ہونے کا دعویدار ہے در پردہ حکومت کا دشمن ہے اور اندر ہی اندر ایک ایسی جماعت تیار کر رہا ہے جو طاقت پکڑتے ہی انگریزی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دے گی۔پھر نہ صرف یہ کہ یہ جھوٹا پراپیگنڈہ مخالف علماء کی طرف سے کیا گیا بلکہ عیسائی پادریوں کی طرف سے بھی حکومت کے سامنے اور پریس میں بار بار یہ الزام لگایا گیا کہ یہ شخص مہدی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کا اراداہ یہ ہے کہ خفیہ طور پر ایک فوج تیار کر کے گورنمنٹ انگریزی کے خلاف مناسب موقع پر اعلان جنگ کر دے۔دراصل یہ شخص اور اس کی جماعت حکومت انگریزی کے غدار ہیں اور ان کا وجود انگریزی حکومت کے لئے سخت خطرناک ہے۔چونکہ یہ الزامات محض بے بنیاد اور بے حقیقت تھے اس لئے حضرت مرزا صاحب کے لئے ضروری تھا کہ ان کی پر زور الفاظ میں تردید فرما کر حقیقت حال کو آشکارا کرتے۔تعریفی عبارتیں بطور ” ذب تھیں نہ بطور مدح پس تعریفی الفاظ بطور مدح نہ تھے بلکہ بطور ذب“ یعنی بغرض رفع التباس تھے۔ا۔اس کی مثال قرآن مجید میں بھی موجود ہے۔قرآن مجید میں حضرت مریم کی عفت اور عصمت کی بار بار اور زور دار الفاظ میں تعریف بیان کی گئی ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ اور حضور کی مقدس صاحبزادی حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنہا کی عفت اور عصمت کا قرآن مجید میں خصوصیت سے ذکر نہیں کیا گیا۔حالانکہ وہ اپنی عفت اور عصمت کے لحاظ سے حضرت مریم سے کسی رنگ میں بھی کم نہیں ہیں بلکہ حضرت فاطمتہ الزہرا اپنے مدارج عظمت کے لحاظ سے حضرت مریم سے افضل ہیں۔جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد فَاطِمَةُ سَيِّدَةُ نِسَاءِ اَهْلِ الْجَنَّةِ۔(بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب مناقب قرابة رسول الله صلى الله عليه وسلم و منقبة فاطمة عليها السلام بنت النبي صلى الله عليه وسلم) ۲۔لیکن ظاہر ہے کہ حضرت مریم صدیقہ کی پاکیزگی اور عفت و عصمت کا قرآن مجید میں بار بار زور دار الفاظ میں ذکر ہونا اور ان کے مقابل پر حضرت فاطمتہ الزہرا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کا قرآن مجید میں ذکر نہ ہونا ہر گز ہرگز اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ حضرت مریم کو ان پر کوئی فضیلت حاصل تھی کیونکہ حضرت مریم پر زنا اور بدکاری کی تہمت لگی اس لئے ان کی بربیت اور رفع التباس