مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 560 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 560

560 ۵۔بخاری میں ہے۔فَقَالَ اعْتَكَفْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ مِنْ رَمَضَانَ فَخَرَجَ صُبُحَةٌ عِشْرِينَ فَخَطَبَنَا فَقَالَ إِنِّي أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِثُمَّ انْسِيْتُهَا أَوْ نَسِيتُهَا فَلْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي الْوِتْرِ (بخاری کتاب باب الصلاة و التراويح۔باب التماس ليلة القدر في السبع الاواخر) حضرت ابوسعید خدری فرماتے ہیں کہ ہم نے آنحضرت کے ہمراہ رمضان کے درمیانی عشرہ میں اعتکاف کیا۔پھر آپ بیسیویں کی تاریخ کی صبح کو باہر تشریف لائے اور ہم سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ مجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی تھی مگر پھر مجھ سے بھلا دی گئی۔یا یہ فرمایا کہ میں بھول گیا۔پس اب تم اس کو (رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔۶۔بخاری میں اس سے بھی زیادہ واضح حدیث اس باب میں حضرت عبادہ بن صامت کی روایت ہے کہ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُخْبِرَنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحِي فُلَانٌ وَ فُلانٌ۔۔۔۔فَرُفِعَتْ وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَّكُمْ (بخارى كتاب التراويح باب رفع معرفة ليلة القدر ) کہ آنحضرت ایک دن ہمیں لیلۃ القدر کا پتہ بتانے کے لئے باہر تشریف لائے تو ( آپ نے دیکھا کہ) مسلمانوں میں سے دو آدمی آپس میں جھگڑ رہے تھے آپ نے فرمایا کہ میں باہر آیا تھا کہ تم کو لیلۃ القدر بتاؤں کہ فلاں فلاں دو آدمی آپس میں جھگڑے اس لیے (لیلۃ القدر ) مجھے بھلا دی گئی اور قریب تھا کہ اس کا علم تمہارے لئے مفید ہوتا یا یہ کہ اس کا بھول جانا تمہارے لئے مفید ہو۔