مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 544 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 544

544 پر حاشیہ میں لکھا ہے۔اس کے معنے ہیں کرم کر کے نجات دے۔“ (متی ۲۱/۹) ج - نَعِسًا كا ترجمہ عبرانی میں ہے granted ( قبول ہوئی ) گویا هُوَ شَعُنا میں جو دعا تھی نَعِسًا کے لفظ میں ساتھ ہی اس کی قبولیت بھی الہاما بتا دی گئی۔۲۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس الہام کا تر جمہ تحریر فرما دیا ہے:۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ھو شعنا نعسا۔ترجمہ۔اے خدا ! میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے نجات بخش اور مشکلات سے رہائی فرما۔ہم نے نجات دی۔یہ دونوں فقرے عبرانی زبان میں ہیں اور یہ ایک پیشگوئی ہے جو دُعا کی صورت میں کی گئی اور پھر دعا کا قبول ہونا ظاہر کیا گیا اور اس کا حاصل مطلب یہ ہے کہ جو موجودہ مشکلات ہیں یعنی تنہائی بیکسی ناداری کسی آئندہ زمانہ میں وہ دُور کر دی جائیں گی۔چنانچہ پچیس ۲۵ برس کے بعد یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور اس زمانہ میں ان مشکلات کا نام ونشان نہ رہا۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲ صفر ۱۰۵،۱۰۴) ے۔آسمان مٹھی بھر رہ گیا جواب:۔اس الہام کا مطلب یہ ہے کہ عنقریب آسمان سے قہری نشان ظاہر ہوں گے۔آسماں اے غافلواب آگ برسانے کو ہے (مسیح الموعود ) نیز حضرت اقدس علیہ السلام نے جنگ یورپ کی پیشگوئی کرتے ہوئے بھی فرمایا :۔اک نمونہ قہر کا ہو گا وہ ربانی نشاں آسماں حملے کرے گا کھینچ کر اپنی کٹار براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۵۲)۔ایک دانہ کس کس نے کھانا جواب۔(۱) یہ الہام ۸ فروری ۱۹۰۶ ء کا ہے۔اس کے سباق میں جو الہامات ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ز مین کہتی ہے يَا نَبِيَّ اللهِ كُنتُ لَا أَعْرِفُكَ يُخْرِجُ هَمُّهُ وَ غَمُّهُ دَوْحَةَ اِسْمعِيلَ فَاخْفِهَا حَتَّى يَخْرُجَ ایک دانہ کس کس نے کھانا۔( بدر جلد نمبرے مورخہ ۶ ارفروری ۱۹۰۶ء صفحه و الحکم جلد نمبر ۵ مورخه ارفروری ۱۹۰۶ء صفحه ۱ و تذکرہ صفحہ ۵۰۷ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) زمین کہتی ہے۔اے نبی