مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 461 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 461

461 نے اس فارسی الاصل مرد، فتح نصیب جرنیل کو معین ضرورت کے وقت قادیان کی مقدس بستی میں کھڑا کیا جس نے ایمان اور قرآن کو دوبارہ دنیا میں لانے کی ڈیوٹی کو کماحقہ سرانجام دیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔آسمان بار دنشاں الوقت میگویدز میں ایں دوشاہد از پئے من نعرہ زن چوں بیقرار (ب) افسوس یہ بھی نہیں دیکھتے کہ یہ دعویٰ بے وقت نہیں۔اسلام اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر فریاد کر رہا تھا کہ میں مظلوم ہوں اور اب وقت ہے کہ آسمان سے میری نصرت ہو۔“ (ضمیمه اربعین نمبر ۳ ۴۔روحانی خزائن جلد۷ اصفحه ۴۶۹ ) نوٹ:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ چونکہ مغل ہیں اس لئے فارسی الاصل نہیں ہو سکتے ؟ تو اس کے جواب میں شاہانِ اسلامیہ کی تاریخ کے متعلق مستند ترین کتاب میڈ یول انڈیا مصنفہ مسٹر سٹینلے لین پول ( جو تاریخ کی مشہور کتاب ہے )۔(Mediaeval India under Mohammadan Rule) میں لکھا ہے کہ شاہان مغلیہ کے زمانہ میں یہ عام طور پر قاعدہ تھا کہ جو شخص درہ خیبر کے راستہ سے ہندوستان میں داخل ہوتا۔خواہ وہ افغان ہو یا فارسی یا کسی اور قوم کے ساتھ تعلق رکھتا ہو پھر بھی مغل ہی کہلاتا تھا۔اس لئے کسی کا محض ”مرزا یا مغل“ کہلانا اسے فارسی الاصل ہونے سے محروم نہیں کرتا۔"The term Mughal۔۔۔۔۔۔came to mean any fair man from central Asia or Afghanistan as distinguished from the darker native, foreign invaders or governing Muslim class, Turks, Afghans, Pathans and Mughals eventually because so mixed that were indifferently termed Mughals۔" کتاب مذکور مطبوعہ ٹی فشران ون لمیٹڈ لندن پندرھواں ایڈیشن ۱۹۲۶ء صفحہ ۱۹۷ حاشیہ ) یعنی لفظ مغل ہندوستان کے کالے باشندوں کو ایشیاء کے دوسرے باشندوں سے ممتز کرنے کے لئے بولا جاتا تھا۔مختلف حملہ آور یا حکمران مسلمان، ترک، افغان، پٹھان اور مغل کچھ