مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 429 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 429

429 کہ یہ جوفرمایا کہ اگر یہ جھوٹا الہام بنا تا تو ہم اس کی رگ جان کاٹ دیتے یہ بطور مثال ذکر کیا ہے جس طرح بادشاہ اس شخص کو جو جھوٹ موٹ اپنے آپ کو ان کی طرف منسوب کرے مہلت نہیں دیتے۔۔پھر فرماتے ہیں : - هذَا هُوَ الْوَاجِبُ فِي حِكْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى لِئَلَّا يَشْتَبِهَ الصَّادِقُ بالكاذب ( تفسیر کبیر جلد ۸ صفحه ۲۹ زرآيت وَلَوْ تَقَولَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيل۔۔الخ سورة الحاقة آیت نمبر ۴ تا ۴۹ ) کہ خدا کی حکمت کے لئے یہی ضروری ہے ( کہ جھوٹے کو جلدی برباد کر دیا جائے ) تا کہ صادق کے ساتھ کا ذب بھی نہ مل جائے۔(مشتبہ نہ ہو جائے ) S۔۔۔۔۔۔۔۹۔امام جعفر طبری تفسیر ابن جریر زیر آیت وَلَوْ تَقَولَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيل۔۔۔۔الخ سورة الحاقة آیت نمبر ۴۴ تا ۴۹ میں لکھتے ہیں:۔إِنَّهُ كَانَ يُعَاجِلُهُ بِالْعُقُوبَةِ وَلَا يُؤَخِّرُهُ بِهَا۔“ 66 کہ خدا تعالیٰ جھوٹے مدعی نبوت والہام کو فوراً سزا دیتا ہے اور قطعا تا خیر نہیں کرتا۔-۱۰ مولوی ثناء اللہ : الف نظام عالم میں جہاں اور قوانین الہی ہیں وہاں یہ بھی ہے کہ کاذب مدعی نبوت کو سرسبزی نہیں ہوتی بلکہ وہ جان سے مارا جاتا ہے۔(مقدمہ تفسیر ثنائی صفحہ ۱۷) ب۔واقعات گذشتہ سے بھی اس امر کا ثبوت ملتا ہے کہ خدا نے کبھی کسی جھوٹے نبی کو سرسبزی نہیں دکھائی۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں باوجود غیر متناہی مذاہب ہونے کے جھوٹے نبی کی امت کا ثبوت مخالف بھی نہیں بتلا سکتے۔مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی نے دعویٰ نبوت کئے اور خدا پر کیسے کیسے جھوٹ باندھے لیکن آخر کا رخدا کے زبر دست قانون کے نیچے آکر کچلے گئے۔۔۔تھوڑے دنوں میں بہت کچھ ترقی کر چکے تھے۔مگرتا ہکے۔“ ( مقدمہ تفسیر ثنائی صفحہ ۱۷) ج۔دعویٰ نبوت کا ذبہ مثل زہر کے ہے۔جو کوئی زہر کھائے گا ہلاک ہوگا۔( ایضا حاشیہ صفحہ ۱۷) ۱۱- تفسیر روح البیان جلد ۴ صفحه ۴۶۲ زیر آیت وَلَوْ تَقَولَ عَلَيْنَا بَعْضَ الأقاويل۔۔۔۔۔الخ سورة الحاقة آیت نمبر ۴۴ تا ۴۸ پر ہے:۔فِي الْآيَةِ تَنْبِيَّة أَنَّ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَوْ قَالَ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ شَيْئًا أَوْ زَادَ أَوْ نَقَصَ حَرْفًا وَاحِدًا عَلَى مَا أُوحِيَ إِلَيْهِ لَعَاقَبَهُ اللَّهُ وَهُوَ أَكْرَمُ النَّاسِ عَلَيْهِ فَمَا ظَنُّكَ بِغَيْرِهِ کہ اس آیت میں تنبیہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاس سے کوئی الہام بنا لیتے یا