مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 357 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 357

357 گلاب کی شاخ جہاں بھی آگے وہ گلاب ہی ہے اور شراب کا منکا جہاں بھی جوش مارے وہ مٹکا ہی ہے۔(ع) گرز مغرب برزند خورشید سر عین خورشید است نے چیزے دگر اگر آفتاب مغرب سے نکلے تو بھی وہ آفتاب ہی ہے۔( مثنوی مولانا روم دفتر ششم صفحه ۳۰،۲۹ الفیصل ناشران و تاجران کتب اردو بازار لاہور ) ایک عذر اور اس کا جواب بعض غیر احمدی مولوی نزول عیسی والے اعتراض کے جواب میں یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ خاتم النبیین“ کا مطلب یہ ہے کہ کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا۔جواب:۔اس کا جواب یہ ہے کہ یہ عذر تمہارے دماغ کی لا یعنی اختراع ہے ” خاتم النبین “ کا اگر وہی ترجمہ تسلیم کر لیا جائے جو تم کیا کرتے ہو۔یعنی ختم کرنے والا۔تو پھر بھی اس میں اس میں وہ کون سا لفظ ہے۔جس کا ترجمہ تم پیدا نہ ہوگا“ کرتے ہو؟ اگر تمہارے لئے ناجائز طور پر تاویلیں کرنے کی گنجائش ہے تو ہمارے لئے قرآن و حدیث واقوال آئمہ کی روشنی میں صحیح معنی کرنے کی کیوں گنجائش نہیں؟ نیز موضوعات کبیر ملا علی قاری صفحہ ۵۹ و تحذیر الناس صفحہ ۲۸ کے حوالے دیکھو برصفحہ ۳۵۳،۳۵۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ختم کیا ؟ پھر سوال یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم کیا کیا؟ آپ سے پہلے آدم ، نوح، ابراہیم ، لوڈ ، اسمعیل ، احلق ، یعقوب ، موسی وغیر ہم انبیاء علیہم السلام تو سب کے سب پہلے ہی فوت ہو چکے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا کیا ختم کیا۔البتہ ایک نبی حضرت عیسی علیہ السلام ایسے تھے جو بقول شما ابھی ختم نہ ہوئے تھے۔سو وہ اب بھی ختم نہیں ہوئے بلکہ تمہارے خیال میں ابھی انہوں نے قیامت سے قبل آتا ہے تو پھر تم ہی بتاؤ کہ تمہارے عقیدہ ختم نبوت کی حقیقت کیا رہ گئی؟ تردید دلائل انقطاع نبوت از روئے قرآن مجید پہلی آیت: - مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ التين (الاحزاب: ۴۱) الجواب:۔ا۔خائمُ ( تاء کی زبر کے ساتھ ) کے معنی ختم کرنے والا نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ اسم فاعل نہیں بلکہ اسم آلہ ہے جس طرح عالَمُ مَايُعْلَمُ بِہ یعنی جس سے علم حاصل ہو یعنی اللہ تعالیٰ