مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 315 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 315

315 چھٹی آیت وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبرًا مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُ وَامِنَّا (البقرة : ۱۲۸) یعنی کہیں گے وہ جنہوں نے پیروی کی بتوں کی ، کاش! ہمارے لئے بھی دنیا میں لوٹنا ہوتا تو ہم بھی ان سے ایسے ہی بیزار ہو جاتے جیسے یہ ( آج) ہم سے بیزار ہوئے۔یعنی افسوس کہ دنیا میں ہمیں دوبارہ نہ لوٹایا گیا۔ساتویں آیت ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ لَمَيْتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ تُبْعَثُونَ (المؤمنون: ۱۷،۱۲) پھر پیدائش کے بعد تم مرو گے اور مر کر پھر قیامت کے دن ہی اٹھائے جاؤ گے۔اس سے پہلے ہرگز نہ اٹھائے جاؤ گے۔آٹھویں آیت وَلَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا يُلَيْتَنَا نَرَدُّ وَلَا تُكَذِّبَ بِايْتِ رَبَّنَا وَ تَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (الانعام: ۲۸) کہ جب کفار آگ پر کھڑے کئے جائیں گے تو وہ کہیں گے اے کاش! ہم دوبارہ دنیا میں لوٹائے جاتے تو نہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے بلکہ مومنوں میں سے ہوتے۔نوٹ :۔اس جگہ کوئی یہ نہ کہے کہ یہ تو کفار کے لئے ہے مومن لوٹائے جا سکتے ہیں، تو یاد رہے کہ عقلاً اگر دنیا میں کوئی لوٹایا جانا چاہیے تو وہ کفار ہی ہیں تا کہ وہ اپنی اصلاح کر لیں۔مومنوں کو تو آنے کی ضرورت ہی نہیں۔پس جب کفار بھی لوٹائے نہ جائیں گے تو ماننا پڑے گا کہ کوئی بھی اس دنیا میں (واپس) نہ آئے گا۔ایک اور طرح سے استدلال قرآنِ کریم سے ثابت ہے کہ مرنے والے انسان کی روح بعد از مرگ فوراً اپنے اعمال کے مطابق جزا سزا پانے لگ جاتی ہے۔مومنوں کی ارواح اعلی علیین میں اور منکرین کی اسفل السافلین میں بھیج دی جاتی ہیں۔ضرورت اس مضمون کی دو جگہ ضرورت ہوتی ہے ایک تو تب جب وفات مسیح عقلاً نظراً ثابت ہونے پر لوگ کہہ دیتے ہیں کہ کیا ہوا اگر مر گئے تو خدا تعالیٰ پھر زندہ کر دے گا۔دوسرے جو بہ پسند لوگ حضرت عیسی کو محی الاموات حقیقی معنوں میں مانتے ہیں۔تو اس مضمون سے دونوں کی تردید ہو جاتی ہے۔