مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 288 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 288

288 قوم ( کافرین ) نے تمہاری طرف اپنے ہاتھ دراز کرنے کا ارادہ کیا تھا۔پس خدا نے ان کے ہاتھوں کو تم سے روک دیا۔کیا جنگوں کے موقع پر کبھی کوئی مسلمان زخمی یا شہید نہیں ہوتا تھا۔پس در حقیقت كَفِ يَـــد سے مراد حقیقی فتح سے کا فروں کو روکنا ہے یعنی یہ کہ کا فرمسلمانوں پر حقیقی فتح نہیں پاسکتے۔حیات مسیح کی آٹھویں دلیل وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا (آل عمران : ۵۵ ) کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی سے وعدہ کیا تھا کہ میں تم کو کافروں سے پاک کروں گا یعنی کامل طور پر یہودیوں کے ہاتھوں سے بچاؤں گا۔اگر احمدیوں کا مذہب مانا جائے کہ حضرت عیسی صلیب پر لٹکائے گئے مگر زندہ اتر آئے ، تو اس سے اس وعدہ کی تکذیب ہوتی ہے۔جواب: تطهیر سے مراد اس آیت میں کافروں کے الزامات سے بری کرنا ہے نہ کہ ان کے ہاتھوں سے زخمی ہونے سے بچانا۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَبْرَكُمْ تَطْهِيرًا (الاحزاب : ۳۴) کہ اے اہل بیت اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم سے پلیدی کو دور کرے اور تم کو اچھی طرح پاک کرے۔اب یہ تو ظاہر ہے کہ ازواج نبی کے علاوہ حضرت امام حسین بھی اہل بیت میں سے ہیں۔ان کی بھی تطہیر ہوئی؟ کیا ان کو یزیدیوں کے ہاتھ سے جسمانی طور پر کوئی گزند نہیں پہنچا۔پس حضرت عیسی کے لئے تطہیر کے اور معنے لینا خلاف اسلوب قرآن ہے۔حیات مسیح کی نویں دلیل لَن يَسْتَنكِفَ المَسِيحُ أَنْ يَكُونَ عَبْدًا لِلهِ وَلَا المَلكَةُ الْمُقَرَّبُونَ (النساء: ۱۷۳) که مسیح خدا کی عبادت سے انکار نہیں کرے گا۔جواب:۔ہاں بے شک حضرت مسیح نے خدا تعالیٰ کا عبد ہونے سے نہ بھی پہلے انکار کیا اور نہ خدا کی عبادت کرنے اور کرانے سے قیامت کے دن منکر ہوں گے، چنانچہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِيَ الْهَيْنِ