مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 258
258 الْأَسْوَاقِ (الفرقان: ۲۱) ترجمہ:۔ہم نے اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! تجھ سے پہلے رسول نہیں بھیجےمگر وہ کھانا کھایا کرتے تھے اور بازاروں میں پھرا کرتے تھے۔صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قبل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سب رسولوں کو ایک ہی لڑی میں پرو دیا ہے، منجملہ ان کے ایک حضرت عیسی بھی ہیں۔لہذا معلوم ہوا کہ آپ بھی اس دار فانی سے رحلت فرما گئے ہیں۔انا للہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ (البقرة: ۱۵۷) وفات مسیح از احادیث ا لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتِّبَاعِى ( تفسیر ابن کثیر زیر آیت اذ أخَدَ اللهُ مِيثَاقَ الشَّيونَ (ال عمران : ۸۱) اليواقيت والـجـواهـر شرح مواہب الله نیه جزء سادس صفحه ۶۳ دار المعرفۃ بیروت لبنان و فتح البیان حاشیه جلد ۲ صفحه ۲۴۶ وطبرانی کبیر ) ترجمہ:۔اگر موسی و عیسی زندہ ہوتے تو ان کو میری پیروی کے بغیر کوئی چارہ نہ ہوتا۔نيز البحر المحيط سورة الكهف استدلال بروفات خضر) ۲- لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى فِى حَيَاتِهِمَا لَكَانَا مِنْ أَتْبَاعِهِ۔(مدارج السالکین مصنفہ امام ابن قیم جلد ۲ صفحه ۳۱۳ و بشارات احمد یہ مصنفہ علی حائری شیعه صفحه ۲۴ و برا مین محمد یه بر حاشیه بشارات احمدیہ صفحہ ۴۲) ترجمہ:۔اگر موسیٰ اور عیسی زندہ ہوتے تو ضرور آنحضرت کے اتباع میں ہوتے۔لَوْ كَانَ عِيسَى حَيَّا مَا وَسِعَهُ إِلَّا اتِّبَاعِی۔( شرح فقہ اکبر مصری صفحه۔۔اطبع اول ) ترجمہ:۔اگر عیسی زندہ ہوتا تو اسے میری پیروی کے بغیر کوئی چارہ نہ ہوتا۔نوٹ :۔غیر احمدی علماء نے اس حدیث میں يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهِ (النساء: ۴۷) کے مطابق یہود یا نہ خصلت کو پورا کر کے تحریف کر دی ہے۔شرح فقہ اکبر کا جو نسخہ ہندوستان میں چھپا ہے اس میں انہوں نے بجائے عیسی کے موسیٰ کر دیا۔اور اس تحریف کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ شرح فقہ اکبر مصری ایڈیشن میں کتابت کی غلطی سے ”موسی کی بجائے عیسی لکھا گیا تھا۔ہم نے ہندوستانی ایڈیشن میں درست کر دیا ہے۔لیکن یہ عذر کس قدر غیر معقول ہے اس کا علم اس امر سے ہوسکتا ہے کہ شرح فقہ اکبر صفحہ ۹۹ ۱۰۰۰ پر جہاں یہ حدیث ہے موسیٰ" کا ذکر ہی نہیں بلکہ بحث حضرت عیسی اور امام مہدی کی آمد کی