مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 188 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 188

اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔188 ٢- وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِيْنَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغُلِبُونَ (المائدة: ۵۷) ترجمہ: اور جو دوست رکھے اللہ اور اس کے رسول کو اور ان کو جو ایمان لائے۔پس یقیناً گر وہ اللہ ہی کا غالب ہے۔الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللهِ وَأُولَيكَ هُمُ الْفَابِرُونَ (التوبة:(۲۰) جو کہ ایمان لائے اور ہجرت کی اور جہاد کیا راہ خدا میں اپنے مالوں اور اپنے جانوں سے بڑے درجے ہیں اللہ کے حضور اور یہی ہیں مراد پانے والے۔ہر سہ خلفاء مہاجر اور مجاہد تھے۔ضروری تھا کہ اس وعدہ الہی کے مطابق ان کو وہ درجات ملتے۔اور چونکہ وہ آخر تک کامیاب ہوئے اس لئے هُمُ الْمُفْلِحُونَ کا وعدہ پورا ہوا۔م فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ۔۔۔۔۔الآيه (آل عمران : ۱۹۶) ترجمہ:۔پس جنہوں نے ہجرت کی اور انہیں ان کے گھروں سے نکالا گیا اور میری راہ میں تکلیف دی گئی اور انہوں نے جنگ کی اور مارے گئے۔میں ان کی بدیوں (کے اثر ) کوان ( کے جسم ) سے یقیناً مٹادوں گا اور میں انہیں یقیناً ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ( یہ انعام ) اللہ کی طرف سے بدلہ کے طور پر ملے گا اور اللہ تو وہ ہے جس کے پاس بہترین جزا ہے۔ه لَبِنْ لَمْ يَنْتَهِ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُوْنَ فِي الْمَدِينَةِ لَنَغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُ ونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا (الاحزاب : ٢١) ترجمہ: اگر باز نہ رہیں گے منافق اور وہ کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور بد خبر اڑانے والے شہر میں البتہ لگا دیں گے ہم تجھ کو ان کے پیچھے۔پھر نہ قریب پھٹکنے پاویں گے تیرے اس شہر میں مگر بہت کم۔اگر خلفاء بخیال شیعوں کے منافق تھے تو ضرور تھا کہ آنحضرت ﷺ ان سے جہاد کرتے اور ان کو آنحضرت کے قریب رہنے کا موقع نہ ملتا۔يايُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظ عَلَيْهِمْ وَمَاؤُهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (التوبة: ۷۳) مگر چونکہ اس قسم کا کوئی جہاد ثابت نہیں اور نہ ہی یہ خلفاء آپ سے تا وفات الگ ہوئے بلکہ وفات کے بعد بھی تا ایں دم قبر میں بھی ساتھ رہے۔اس لئے ثابت ہوا کہ موجب قرآن یہ مومن تھے۔