مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 189 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 189

189 لَقَدْ رَضِيَ اللهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا (الفتح : ۱۹) چونکہ تحت الشجرة کے حاضرین میں سے یہ خلفاء بھی تھے اس لئے ثابت ہوا کہ آپ ہی کو رضی اللہ کا سر ٹیفکیٹ ملا۔٨ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيْسَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا يَعْبُدُونَنِى لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الفسِقُونَ (النور : ۵۲) چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدا سلام دور دراز ملکوں میں پھیلا اور اسلام نے وہ موعودہ زور اور عروج پکڑا اور وعدہ الہی تھا کہ مومنوں کے ذریعہ اسلام تمکنت پکڑے گا پس خلفاء کا ایمان ثابت ہے۔٩- وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّتٍ (المجادلة: ۲۳) جن کی روح القدس سے تائید کی ان میں یہ خلفاء بھی تھے اور یہی حزب اللہ ٹھہرے۔١٠ - إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُ وا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْهُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنَ إِنَّ اللهَ مَعَنَا فَأَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا كَفَرُوا السُّفَلَى وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ (التوبة:٢٠) به یار غار حضرت ابو بکر صدیق تھے جن پر اللہ تعالیٰ نے سکینت اتاری اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہی کو اپنا رفیق الطریق بنایا۔شیعہ مفسرین نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ حضرت ابو بکر ہی اُس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار ثور میں موجود تھے اور صاحبہ سے مراد آپ ہی ہیں ( دیکھو تفسیر مجمع البیان از شیخ ابی الفضل المحسن الطبری و تفسیر صافی از علامه کاشانی سوره تو به زیر آیت اذ الخرجه الذين كفروا (تو به: ۴۰) اصحاب ثلاثہ کے ایمان کے دلائل کتب شیعہ سے ا۔اگر اصحاب ثلاثہ مسلمان نہ تھے تو ان کے عہد خلافت میں قیصر و کسری کے ساتھ جو جہاد ہوئے وہ بھی ناجائز بھہرے اور جو مال غنیمت ان جہادوں میں مسلمانوں کے قبضہ میں آیا وہ بھی حلال نہ ہوا۔اور جو لونڈیاں ان جہادوں میں بنائی گئیں وہ بھی حلال نہ ہوئیں۔شہر بانو سر و پرویز کی لڑکی جو