مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 162
162 صفحہ ۱۰۱ا جنم ساکھی سنگھ سجا صفحہ۰ ۲۵) میں قیامت کو برحق تسلیم کیا گیا ہے۔بابا صاحب اور بہشت دوزخ کا عقیدہ بابا صاحب نے اسلامی بہشت اور دوزخ کے عقیدہ کو بھی تسلیم کیا ہے (دیکھو راگ ماجھ محلہ اصفحہ ۳۱ او جنم ساکھی بالاصفحه ۱۳۹ و ۱۹۱ و ۳۳۴ و گرنتھ صاحب آسا محله اصفحه ۴۳۷ بحوالہ ہمارا نا نک اور عباد اللہ گیانی صفحه ۱۰۳-۱۰۴) جنم ساکھیوں اور گرنتھ صاحب میں عقیدہ شفاعت کو برحق تسلیم کیا گیا ہے۔طوالت کے ڈر سے صرف ایک حوالہ پر اکتفا کرتا ہوں۔بابا صاحب نے فرمایا ہے: عملاں والے تیت دن ہوسن بے پرواہ سٹی چھٹے نا نکا حضرت جناں پناہ جنم ساکھی سنگھ سبھا صفحه ۲۵۰ بحوالہ ہمارا نا نک اور عباداللہ گیانی صفحہ ۹۶) یعنی قیامت کے دن وہ لوگ جن کے اعمال نیک ہوں گے بے فکر ہوں گے۔نانک کہتا ہے وہی لوگ نجات پائیں گے جن کی پشت پناہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔بابا صاحب کی شادی آپ نے اپنی دوسری شادی مسلمان حیات خان نامی کی دختر سے کی جس سے دولڑکیاں پیدا ہوئیں۔(سکھاں دے راج دی و تھیا صفحہ ۱۰ مصنفہ پنڈت سرد ہا رام بحوالہ خالصہ دھرم کے گوروؤں کی تاریخ از عبدالرحمان صفہ ۱۴۱) جنم ساکھیوں کے قلمی نسخوں میں بھی یہ واقعہ درج ہے۔بابا صاحب کا چولہ پھر ایک زبر دست ثبوت بابا صاحب کے مسلمان ہونے کا آپ کا چولہ مبارک ہے۔جو آج تک ڈیرہ بابا نانک میں آپ کی اولاد کے پاس بطور یادگار چلا آتا ہے۔اس چولہ مبارک پر قرآن شریف کی آیات لکھی ہوئی ہیں اور گرو گرنتھ صاحب میں آپ کو بارگاہ خداوندی سے چولہ ملنے کا ذکر مذکور ہے چنانچہ لکھا ہے: ڈھاڈی سچے محل خصم بلایا سچی صفت صلاح کپڑا پایا گرنتھ صاحب راگ ماجھ محلہ اصفحہ ۱۴۰ بحوالہ حضرت بابا نانک کا مقدس چولہ از عباداللہ گیانی صفحہ ۲۸)