مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 120
120 مسیح کے پاس حاضر کروں۔‘ (۲ کرنتھیوں ۱۱/۲) گویا عیسائی یسوع کی بیویاں ہیں۔۲۔میں تجھے دلہن کے بڑے کی بیوی دکھاؤں۔(مکاشفہ ۲۱۱۹) اس میں یسوع کے بارہ شاگردوں کو یسوع کی بیویاں قرار دیا گیا ہے۔۳۔یسوع نے اپنے شاگردوں کی طرف ہاتھ بڑھا کر کہا ہے۔یہ ہے میری ماں۔(لوقا۸/۲۱) نواں اعتراض: مرزا صاحب نے اپنے متعلق حمل، حیض ، در وزہ وغیرہ کے الفاظ استعمال کئے ہیں جو مردوں کے لیے جائز نہیں۔الجواب:۔یہ سب استعارات ہیں (ان کی تشریح غیر احمدی علماء کے اعتراضات کے جوابات میں دیکھو) یہاں پر مختصر طور پر ذرا انجیل کے مندرجہ ذیل مقامات پڑھ لو۔ا۔پولوس عیسائیوں کو کہتا ہے :۔" کاش تم میری تھوڑی سی بیوقوفی برداشت کر سکتے۔ہاں تم میری برداشت کرتے تو ہو۔مجھے تمہاری بابت خدا کی سی غیرت ہے کیونکہ میں نے ایک ہی شوہر کے ساتھ تمہاری نسبت کی ہے تاکہ تم کو پاکدامن کنواری کی مانند مسیح کے پاس حاضر کروں۔‘ (۲ کرنتھیوں ۱۱/۲۱) گویا تمام عیسائی کنواری عورتیں تھیں اور پولوس نے ان کی شادی مسیح سے کر دی۔نوٹ :۔اس عبارت میں پولوس نے اپنی بیوقوفی کا ذکر کیا ہے اور رومیوں ۷/۲۴ میں اپنے آپ کو کمبخت آدمی بھی قرار دیا ہے۔دد پھر خواہش حاملہ ہو کر گناہ کو جنتی ہے۔“ ( یعقوب ۱/۱۵) ۲۔پطرس عیسائیوں سے کہتا ہے: ” تم فانی تخم سے نہیں بلکہ تم غیر فانی سے خدا کے کلام کے وسیلے سے نئے سرے سے پیدا ہوئے ہو۔(۱۔پطرس ۱/۲۳)۔جس طرح کہ پیٹ والی عورت جس کے جنے کا وقت نزدیک ہو درد دکھاتی ہے اور اس پیر سے جو اسے لگی چینیں مارتی ہے۔اے خداوند ہم تیری نگاہ میں ویسے ہی ہیں۔ہم حاملہ ہوئے۔ہمیں دردزہ لگا۔پر گویا ہوا جنے۔“ (یسعیاہ ۲۶/۱۸،۱۷) یہ ہوا جنے کا محاورہ قابل غور ہے۔یروشلم ان کے درمیان حائض عورت کی طرح ہے۔( یرمیاہ کا نوحہے، ۱۷ اپرانا عہد نامہ ) اری اے بانجھ تو جو نہیں جنتی خوشی سے للکار۔۔۔کیونکہ تیرا خالق تیرا شوہر ہے۔“ (یسعیاه ۱ تا ۵۴/۵)